Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

کانگریسی رہنما نے بھارتیوں کی نسل پر سوال اٹھا دیا، ملک بھر میں ہنگامہ

نسل پرستانہ بیان کے بعد کانگریس نے فوری طور پر پتروڈا کے بیان سے خود کو الگ کرلیا
شائع 08 مئ 2024 03:43pm

کانگریسی رہنما سیم پتروڈا نے بھارتیوں کی نسل پر سوال اٹھا دیا جس کے بعد پورے بھارت میں ہنگامہ برپا ہوگیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق کانگریس لیڈر سیم پتروڈا نے جنوب بھارت ( ساؤتھ انڈیا) میں رہنے والے لوگوں کو افریقہ کے لوگوں سے مشابہہ کرتے ہوئے نسل پرستانہ بیان دے دیا۔

اس تبصرہ کے بعد پورے بھارت سے ان پر تنقید کی جا رہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ مشرق میں ہندوستانی چینیوں سے مشابہت رکھتے ہیں جبکہ جنوب میں افریقی باشدنوں کی طرح نظر آتے ہیں۔ ان کے نسل پرستانہ بیان کے بعد کانگریس نے فوری طور پر پتروڈا کے بیان سے خود کو الگ کرلیا اور انہیں ’’ناقابل قبول‘‘ قرار دیا۔

ایک انٹرویو میں کانگریس رہنماسیم پتروڈا نے بھارت کے جمہوری حیثیت سے متعلق حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ملک کے لوگ “75 سال ایک بہت ہی خوشگوار ماحول میں زندہ رہے جہاں لوگ یہاں اور وہاں کی چند لڑائیوں کو چھوڑ کر ایک ساتھ رہ سکتے تھے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم سب مختلف زبانوں، مختلف مذاہب، رسم و رواج اور لوازمات کا احترام کرتے ہیں۔ یہی وہ ہندوستان ہے جس پر، میں یقین کرکھتا ہوں، جہاں ہر ایک کے پاس رہنے کی جگہ ہے اور ہر کوئی تھوڑا بہت سمجھوتہ کرتا ہے۔

اداکارہ سے سیاستداں بننے والی کنگنا رناوت نے کانگریس کے رہنما پر تنقید کرتے ہوئے ان کے تبصروں کو ”نسل پرست اور تفرقہ انگیز“ قرار دیا اور سیم پتروڈاکو کانگریس ایم پی راہول گاندھی کا سرپرست بھی کہا۔