Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

معروف اداکارہ سونیا حسین ایک بار پھرسوشل میڈیا صارفین کی تنقید کی زد میں آ گئیں، ویڈیو وائرل

اداکارہ کے چست لباس پرمداح ناخوش ہوگئے
شائع 08 مئ 2024 01:49pm

معروف اداکارہ سونیا حسین ایک بار پھر اپنے چست لباس کی وجہ سے سوشل میڈیا صارفین کی تنقید کی زد میں آ گئیں۔

سونیا کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی جس میں وہ اپنے کندھوں پر اسکارف تھامے ہوئے چل رہی تھیں۔انہیں حال ہی میں ایک تقریب میں باڈی کون سلیٹ لباس میں بھی دیکھا گیا تھا۔

[میرا سب سے بڑا خواب پورا ہوگیا، اداکارہ سونیا حسین][1]

سونیا نے بھورے رنگ کا لباس پہنا ہوا تھا اوروہ دوسرے لوگوں سے مل رہی ہیں۔

سونیا حسین ایک ایسی اداکارہ ہیں جو کسی کردار کو کمال تک نبھانا جانتی ہیں۔

انہوں نے اپنے فیشن کے انتخاب اور منتخب کردہ ڈراموں دونوں میں اپنے کیریئر میں ایک طویل سفر طے کیا ہے۔

وہ ایک خوبصورت ادا کارہ ہیں ،جس سے وہ خود بھی بخوبی واقف ہیں۔

سونیا حسین فیشن کے ساتھ تجربات کرنا پسند کرتی ہیں اور وہ مشرقی اور مغربی ہر قسم کے ملبوسات میں نظر آتی ہیں۔

سوشل میڈیا صارفین ان کے لباس کے انتخاب سے بہت زیادہ خوش نہیں ہیں اور مختلف کمنٹس سے اپنی ناراضگی طاہر کر رہے ہیں۔

entertainment

lifestyle

Pakistani celebrity

show bizz