Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

کراچی پہنچنے پر کامران فریدی کو گرفتار کرنے کی تیاریاں

امریکی ادارے ایف بی آئی کے سابق ہائی پروفائل ایجنٹ کو اگست سے پہلے امریکا سے نکلنے کی شرط پر رہا کیا گیا۔
شائع 08 مئ 2024 12:51pm

کراچی کے گینگسٹر سے امریکا کے مرکزی تفتیشی ادارے ایف بی آئی کا انڈر کور ایجنٹ بننے والے کامران آفریدی کو امریکا سے ڈی پورٹ کرکے کراچی بھیجا جائے گا۔ کامران فریدی کو امریکا میں رہا کیا جاچکا ہے۔

کراچی پہنچنے پر ایف بی آئی کے سابق ہائی پروفائل ایجنٹ کامران فریدی کو گرفتار کرنے کی تیاریاں کی جارہی ہیں۔ یہ گرفتاری قانون کے تقاضوں کے مطابق ہوگی۔ کامران فریدی پر کراچی میں 1990 کی دہائی میں مختلف تھانوں میں مقدمات درج کیے گئے تھے۔

انسدادِ دہشت گردی کے محکمے نے کامران فریدی کے خلاف اغوا برائے تاوان، مسلح حملوں اور دیگر الزامات کے تحت تفتیش کی تھی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ کامران فریدی کے خلاف درج مقدمات کی تفصیلات جمع کی جارہی ہیں۔

معلوم ہوا ہے کہ 1990 کی دہائی میں کراچی سے فرار ہونے والے کامران فریدی نے ایشیائی اور عرب ممالک میں ایف بی آئی کے لیے خفیہ مشن پر کام کیا۔

کامران فریدی کو امریکی ریاست فلوریڈا کی ایک جیل سے چار سال بعد رہائی ملی ہے۔ رہائی کے ساتھ ہی اسے اس بات کا بھی پابند کیا گیا ہے کہ وہ اگست سے پہلے ملک سے چلا جائے گا۔

نیو یارک کی ڈسٹرکٹ جج کیتھی سیبل نے کامران فریدی کی سزا 84 ماہ سے گھٹاکر 72 ماہ کردی تھی۔

Kamran Faridi

FORMER FBI UNDERCOVER AGENT

TO BE DEPORTED TO PAKISTAN