Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

بند گاڑی میں بھول جانے پر 7 سالہ بچہ دم گھٹنے سے جاں بحق

اسکول کی چھٹی کے بعد بچے گاڑی میں داخل ہوئے تو بے جان لاش ملی، پولیس
اپ ڈیٹ 08 مئ 2024 04:18pm

شارجہ میں بند گاڑی کے اندر بھول جانے سے 7 سالہ بچہ جان کی بازی ہار گیا۔

یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب خاتون ڈرائیوربچے کو پورے دن اسکول کے باہر کھڑی گاڑی کے اندر چھوڑ کر چلی گئی۔ شارجہ پولیس کے مطابق بچے کے والدین نے ایک بغیر لائسنس والی خاتون ڈرئیوار رکھی ہوئی تھی۔

شارجہ پولیس کے مطابق ایشیائی شہریت کے حامل بچہ گاڑی میں رہ گیا جبکہ دیگر بچے اتر کر اسکول میں داخل ہوگئے جس کے بعد خاتون ڈرائیور گاڑی بند کرکے اپنے شوہر کے ہمراہ چلی گئی۔

شارجہ پولیس کے مطابق جب اسکول کی چھٹی ہوئی اور طلبہ گھر واپس جانے کے لیے گاڑی کے اندر پہنچے تو بچے کی بے جان لاش ملی۔