Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

ارجیت سنگھ اہلیہ کو موٹرسائیکل پر بٹھا کر ووٹ ڈالنے جا پہنچے

بھارتی گلوکار نے اپنے آبائی شہر میں ووٹ ڈالا
اپ ڈیٹ 08 مئ 2024 02:16pm

ارجیت سنگھ نے مغربی بنگال میں اپنے آبائی شہر میں اپنا ووٹ ڈالا، ارجیت سنگھ اپنی اہلیہ کوئل رائے کے ساتھ ووٹ ڈالنے کے لیے اسکوٹر پر سوار ہوئے۔

ارجیت سنگھ بھارت کی فلم انڈسٹری بالی وڈ میں پلے بیک سنگر کی حیثیت سے اپنے فرائض سر انجام دیتے ہیں ۔ انہوں نے انڈسٹری میں آنے سے پہلے بہت سے میوزک شوز میں حصہ لیا اور اپنی آواز کے جادو سے سب کو حیران کر دیا۔

ارجیت سنگھ نے ماہرہ خان سے ہزاروں افراد کے سامنے معافی مانگ لی

آپ نے بالی وڈ میں پے در پے مقبول گانے گائے ۔ اپنی مسحور کن اور جادو جگا دینے والی آواز کی بدولت وہ نہ صرف ہندوستان میں، بلکہ پاکستان اور دنیا کے دوسرے ممالک کے میں بھی بہت شہرت حاصل ہے۔

اپنی کامیابی اور مقبولیت کے باوجود ، مشہور پلے بیک گلوکار ارجیت سنگھ ، ایک سادہ زندگی گزارتے ہیں۔

حال ہی میں ’تم ہی ہو‘ کے گلوکار نے اپنی اہلیہ کوئل رائے کے ساتھ مل کر مغربی بنگال کے مرشد آباد ضلع میں اپنے آبائی شہر جیا گنج کے ایک پولنگ بوتھ پر اپنا ووٹ ڈالا۔

عام لباس میں ملبوس اس ایوارڈ یافتہ آرٹسٹ نے اسکوٹر پر سوار ہو کر جی ایس ایف پی اسکول جانے کا فیصلہ کیا جہاں ووٹنگ ہوئی تھی۔

ووٹ کاسٹ کرنے کے بعد وہ فخر سے تصویر میں اپنی سیاہی لگی ہوئی انگلی بھی دکھارہے ہیں۔

singer

entertainment

lifestyle

BOLLYWOOD STAR

show bizz