پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ آئی کیوب قمرچاند کے مدار میں داخل ہوگیا
پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ آئی کیوب قمر چاند کے مدار میں داخل ہوگیا ہے۔ یہ خلائی مشن مدار کی جانچ اور تصدیق میں ذیلی نظام کا جائزہ لے گا۔
مدار پر پہنچنے کے بعد سیٹلائٹ ڈیزائن کے مطابق کارکردگی دکھا رہا ہے۔ واضح رہے کہ آئی کیوب قمر کے توسط سے چاند کی پہلی تصویر 15 یا 16 مئی تک موصول ہونے کا امکان ہے۔ اس کے بعد چاند کی تصاویز کے تجزیے اور تحقیق کا آغاز ہوگا۔
مشن کے سربراہ ڈاکٹر قمرالسلام اور ڈاکٹر خرم خورشید سمیت کئی پاکستانی سائنسی ماہرین اور انجینئر چین میں موجود ہیں۔ ٓئی کیوب قمر 3 مئی کو چین سے روانہ کیا گیا تھا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ چاند سے تصویروں کا حصول تکنیکی طور پر پیچیدہ عمل ہے۔ سیٹلائٹ امیجنگ سسٹم کو آپریشنل کیا جانا ہے۔ اس سے قبل تمام متعلقہ ذیلی نظاموں کی تصدیق میں ایک ہفتے سے بھی زیادہ وقت لگ سکتا ہے۔
Comments are closed on this story.