Aaj News

اتوار, نومبر 03, 2024  
01 Jumada Al-Awwal 1446  

مچھروں کی بھنبھناہٹ ملیریا اور ڈینگی کے خطرات کا الارم

موسم گرما کی آمد کے ساتھ ہی مچھروں کی بھنبھناہٹ ملیریا اور ڈینگی کے خطرات کا الارم دینے لگتی ہیں،ایسے میں کوائل اور...
شائع 08 مئ 2024 11:58am
The demand for mosquito nets started to increase - Aaj News

موسم گرما کی آمد کے ساتھ ہی مچھروں کی بھنبھناہٹ ملیریا اور ڈینگی کے خطرات کا الارم دینے لگتی ہیں،ایسے میں کوائل اور لوشن کے ساتھ ساتھ مچھردانی بھی ان مہلک امراض سے بچاؤمیں اہم کام انجام دیتی ہیں۔

ملک کے دیگر شہروں کی طرح وفاقی دارالحکومت میں بھی مچھردانیاں عام دستیاب ہیں۔ کیمپنگ کے شوقین یا باہراوپن جگہ پر سونے والے خاص طورپرمچھرسے بچنے کے لئے اس کا استعمال کرتے ہیں۔

مچھردانیاں فروخت کرنے والوں کا کہنا ہے کہ گزشتہ کچھ عرصہ میں مچھردانیوں کے استعمال میں اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے۔

آجکل زیادہ ترایسی مچھردانیاں دستیاب ہیں جوچھت سے لٹکا کر بسترکے اوپرتان دی جاتی ہیں چارپائی یا بیڈ کے اوپر رکھنے والی مچھردانیاں بھی مارکیٹ میں موجود ہیں،،ان کے اندر داخل ہونے کے لئے ایک زپ لگی ہوتی ہے۔