Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

دوسرے روز بھی نقل مافیا کا راج، کمپیوٹر اسٹڈیز کا پرچہ آؤٹ، چیئرمین میٹرک بورڈ کی تاویلیں

پرچے تاخیر سے پہنچانا بھی حکمتِ عملی ہے، ثانوی تعلیمی بورڈ کے چیئرمین شرف علی شاہ کی میڈیا سے گفتگو
شائع 08 مئ 2024 11:39am

میٹرک کے امتحانات کے دوسرے دن بھی نقل مافیا کا راج ہے۔ دسویں کلاس کا کمپیوٹر اسٹڈیز کا پرچہ شروع ہونے سے نصف گھنٹہ پہلے لیک ہوگیا۔

منگل کو بھی کمپیوٹر اور جنرل سائنس کے پرچے لیک ہوگئے تھے۔ نقل مافیا نے واٹس ایپ گروپوں میں دوسرے دن بھی پرچہ آؤٹ کردیا۔

ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے چیئرمین شرف علی شاہ نے کہا ہے کہ کراچی میں جہاں سے دورے کیے ہیں وہاں سب کچھ ٹھیک چلتا پایا۔

میڈیا سے گفتگو میں شرف علی شاہ نے کہا کہ جہاں جہاں شکایات موصول ہوئی تھیں وہاں شواہد نہیں ملے۔ امتحانات میں شدید بدنظمی سامنے آنے کے بعد بظاہر تاویل پیش کرتے ہوئے ثانوی تعلیمی بورڈ کے چیئرمین نے کہا کہ ہماری حکمتِ عملی یہ ہے کہ بعض سینٹرز میں پرچے دیر سے پہنچائے جائیں۔

ایک سوال پر شرف علی شاہ نے میڈیا نے بعض امتحانی مراکز میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ سے متعلق بتایا ہے۔ ہم نے کے الیکٹرک کو خط لکھا ہے۔

شرف علی شاہ کا کہنا تھا ہماری کوشش ہے کہ امتحانی مراکز وہاں بنائے جائیں جہاں فرنیچر اور دیگر سہولتیں ہوں۔ یہ بدقسمتی کی بات ہے کہ کراچی کے بہت سے سرکاری تعلیمی اداروں میں فرنیچر نہیں۔

واضح رہے کہ کراچی کے بہت سے علاقوں میں بنائے جانے والے امتحانی مراکز میں سہولتوں کے فقدان کی خبریں تواتر سے آرہی ہیں۔

Board of Secondary Education Karachi

SHARAF ALI SHAH

MISMANAGEMENT IN CONDUCTING EXAMS

PAPERS ARRIVE LATE