Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

لاہور میں کم عمر ملازمہ سے متعدد بار زیادتی، ملزم گرفتار

بچی سلمان کے گھر کام کرتی تھی، اُس نے مبینہ طور پر کئی بار جنسی تشدد کا نشانہ بنایا، مقدمہ درج کرلیا گیا
شائع 08 مئ 2024 11:09am

لاہور کےعلاقے ملت پارک میں کم عمر ملازمہ سے زیادتی کا واقعہ سامنے آیا ہے۔ ملزم کئی روزتک بچی کوجنسی تشدد کا نشانہ بناتا رہا۔

پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کرلیا۔ زیادتی کا شکار ہونے والی بچی کو سروسز اسپتال میں داخل کردیا گیا ہے۔ فی الحال ڈاکٹرز کی جانب سے کچھ نہیں بتایا گیا ہے۔

10 سالہ ملازمہ سلمان کے گھر میں کام کرتی تھی۔ پولیس نے بتایا کہ ملزم نے بچی کو کئی بار جنسی تشدد کا نشانہ بنایا۔

پولیس نے بتایا ہے کہ بچی کے والدین کی درخواست پر سلمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے اسے گرفتار کرلیا گیا۔

lahore

UNDER AGED HOME MAID

CASE REGIDTERED

ACCUSED APPREHENDED

MILLAT PARK