Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

گانے کے دوران اریجیت کی حرکت نے مداحوں کو غصہ دلا دیا

مداحوں نے اپنے پسندیدہ فنکار کو " اَن پروفیشنل" قرار دے دیا
اپ ڈیٹ 07 مئ 2024 11:35pm

بھارتی گلوکار اریجیت سنگھ نے لائیو کنسرٹ کے دوران غیر ذمے داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے گانا گاتے گاتے ناخن کاٹنا شروع کر دیا جس کی وجہ سے ایک نیا تنازع شروع ہو گیا۔

دبئی میں ایمی گالا ایوارڈز کی تقریب کے دوران گلوکار گانا گاتے گاتے اچانک جھکے اور اپنے ناخن کو کٹر کی مدد سے کاٹنا شروع کر دیا۔ اریجیت کی حرکت سے مداح مایوس نظر آئے اور ان کو “ اَن پروفیشنل“ قرار دے دیا۔

ارجیت سنگھ نے ماہرہ خان سے ہزاروں افراد کے سامنے معافی مانگ لی

گلوکار کی ناخن تراشنے کی ویڈیو جیسے ہی سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو ان کے مداح اس پر دلچسپ تبصرے کرتے نظر آئے۔

انسٹاگرام پر ایک صارف نے لکھا کہ اریجیت سنگھ کو یہ ناخن مداحوں میں تقسیم کردینے چاہئے تھے اور وہ مداح انہیں ہمیشہ سنبھال کر رکھتے۔ جس پر ایک صارف نے جواب دیا کہ گٹار بجانے والے نے ان کے ناخن اٹھا لئے ہیں۔

ایک صارف اریجیت کو مشورہ دیا کہ اپکو اسٹیج اور سامعین کا احترام کرنا سیکھنا چاہیئے۔

entertainment

lifestyle

showbiz celebrities

BOLLYWOOD NEWS

BOLLYWOOD STAR

show bizz