Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

خوبصورت اور صحت مند ہونا چاہتے ہیں تو یہ لڈو ضرور کھائیں

روزانہ ایک لڈو کا استعمال آپ کیلئے کتنا فائدہ مند ہے؟
شائع 07 مئ 2024 10:35pm

ہم سب ہی بچپن سے تل کے لڈو کھاتے آرہے ہیں، لیکن ہمیں کسی نے یہ نہیں بتایا کہ اس کے طبی فوائد کتنے ہیں اور یہ صحت کیلئے کس قدر فائدہ مند ہے۔

پرانی دہلی کے آروگیم آیورویدک سنٹر کے ڈاکٹر رمیش آریہ بتاتے ہیں کہ تل اور گڑ ایک ساتھ کھانے سے فوائد اور بھی بڑھ جاتے ہیں۔ ان کے استعمال سے ناصرف صحت اور خوبصورتی میں اضافہ ہوتا ہے بلکہ جسم کا میٹابولزم بھی بہتر ہوتا ہے۔ جس کی وجہ سے نہ صرف موسمی انفیکشن جیسے نزلہ، کھانسی اور فلو سے متاثر ہونے کا خطرہ کم ہوتا ہے بلکہ بہت سے دیگر سنگین مسائل اور بیماریوں کا خطرہ بھی کم ہوجاتا ہے۔

کیا آپ جانتے ہیں تِل کا تیل آپ کیلئے کتنا فائدہ مند ہے؟

نئی دہلی کی ماہر غذائیت ڈاکٹر دیویا شرما کا کہنا ہے کہ تل میں آئرن، پروٹین، وٹامنز (وٹامن بی 1، تھامین، نیاسین، فولک ایسڈ، پائریڈوکسین اور رائبوفلاوین)، اومیگا 3، کاربوہائیڈریٹس، کیلشیم ہوتا ہے۔ اس کے علاوہ اس میں کاپر، زنک، میگنیشیم، مولبڈینم، سیلینیم، غذائی فائبر اور اینٹی آکسیڈنٹس کافی مقدار میں پائے جاتے ہیں، جو ہڈیوں اور دل کی صحت کو بہتر بنانے اور انہیں کئی بیماریوں سے بچانے، سانس کی صحت کو بہتر رکھنے، ہائی بلڈ پریشر کو کنٹرول میں رکھنے، ہاضمے کو درست رکھنے، جسم میں آئرن کی کمی کو دور کرنے، بالوں اور جلد کو صحت مند رکھنے میں مدد فراہم کرتا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ تل کے لڈو میں خوبصورتی کو برقرار رکھنے اور میٹابولزم کو صحت مند رکھنے کیلئے بہت کچھ ہے۔

انپہوں نے بتایا کہ اس کے علاوہ تلوں میں سیسامین نامی ایک خاص اینٹی آکسیڈنٹ بھی پایا جاتا ہے۔ جو کینسر کی کچھ اقسام کے خطرے کو کم کرنے میں مدد کرتا ہے۔

تل گوشت کا نعم البدل ۔۔ جانئے کیسے

لیکن یہاں یہ بھی ذہن میں رکھنا ضروری ہے کہ تل کا استعمال صرف صحیح امتزاج اور کنٹرول مقدار میں کرنا چاہیے۔

ڈاکٹر رمیش کہتے ہیں کہ تل اور گڑ دونوں ہی گرم کرنے والی نوعیت کے ہوتے ہیں اور دونوں میں کئی طرح کے غذائی اجزاء اور دواؤں کی خصوصیات پائی جاتی ہیں، جو کہ سردیوں میں ناصرف جسم کو قدرتی طور پر گرم رکھتا ہے۔ بلکہ جسم کو کئی بیماریوں سے بچانے میں بھی مددگار ثابت ہوتا ہے۔

روزانہ چٹکی بھریہ بیج کھانا آپ کے دل اور ہڈیوں کیلئے انتہائی اہم ہے

ان کا کہنا ہے کہ سردیوں کے موسم میں روزانہ تل اور گڑ کا ایک عام لڈو کھانا بہت فائدہ مند ثابت ہوتا ہے۔

Til ka Laddu

Health benefits of sesame seeds