Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

شوہر کو باندھ کر جسم کے مخصوص حصے جلانے اور کاٹنے کی کوشش کرنے والی جلاد بیوی گرفتار

میں رحم کی بھیک مانگتا رہا، لیکن بیوی کا دل نہ پگھلا، شوہر
شائع 07 مئ 2024 10:11pm

بھارتی ریاست اترپردیش کے ضلع بجنور سے پولیس نے ایک خاتون کو اس کے شوہر کی شکایت پر گرفتار کیا ہے، خاتون کے شوہر کا الزام ہے کہ بیوی نے اس کے ہاتھ پیر باندھے، جلتے ہوئے سگریٹ سے اس کے جسم کو جلایا اور چاقو سے اس کا اعضا مخصوصہ کاٹنے کی کوشش کی۔

بجنور میں سیوہارا تھانہ کی حدود کے گاؤں چک مہدو کے رہنے والے منان نے تھانے میں شکایت درج کرائی جس میں اس نے اپنی بیوی پر سنگین الزامات لگائے۔

موبائل فون کے استعمال سے روکنے پر بہن نے بڑے بھائی کو قتل کر دیا

شوہر نے اپنی شکایت میں بتایا کہ اس کی شادی 17 نومبر 2023 کو گاؤں صفی آباد تھانہ، سیوہارہ کی رہائشی عشرت (فرضی نام) سے ہوئی تھی۔ شادی کے بعد بیوی کے اصرار پر وہ اپنے گھر والوں سے الگ ہو گیا اور محلہ ہاتا قصبہ سیوہارہ میں رہنے لگا۔

شکایت کے مطابق کچھ دنوں کے بعد شوہر کو معلوم ہوا کہ اس کی بیوی شراب اور سگریٹ پیتی ہے۔ اس دوران بیوی نے اسے جسمانی اور ذہنی طور پر ہراساں کرنا شروع کر دیا۔

شوہر نے احتجاج کیا تو بیوی نے جان سے مارنے کی دھمکی دی۔

ماں نے کم سن بیٹے کو مگرمچھوں سے بھرے تالاب میں پھینک دیا

شوہر منان نے شکایت میں الزام لگایا کہ 29 اپریل کو اس کی بیوی نے دودھ میں کوئی نشہ آور چیز ملا کر اسے پلائی۔ جب وہ بے ہوش ہوا تو بیوی نے اس کے ہاتھ پیر باندھ کر جان سے مارنے کے لیے اس کا گلا دبایا۔

اسی کے ساتھ چاقو سے اس کا اعضا مخصوصہ کو سگریٹ سے جلایا اور اسے کاٹنے کی بھی کوشش کی۔

ایران میں بارش کے ساتھ آسمان سے مچھلیاں برس پڑیں

شوہر نے اپنی درخواست میں کہا کہ وہ رحم کی بھیک مانگتا رہا، لیکن بیوی کا دل نہ پگھلا۔

اس واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بیوی شوہر کو جھوٹے مقدمے میں پھنسانے اور جیل بھیجنے کی دھمکی بھی دیتی ہے۔

شوہر نے تھانے میں شکایت درج کراتے ہوئے بیوی کے خلاف مقدمہ درج کرایا جس کے بعد پولیس نے ملزمہ کو گرفتار کر لیا۔

Bijnor

Wife Arrested

Wife cutoff husband's private part