Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

شکیب الحسن کا سیلفی لینے والے مداح پر تشدد، فون بھی چھینے کی کوشش

واقعہ ڈھاکہ پریمیئر لیگ 2024 میں میچ سے قبل پیش آیا
اپ ڈیٹ 07 مئ 2024 10:25pm

بنگلہ دیش کے آل راؤ نڈر شکیب الحسن میچ سے قبل مداح کی سیلفی لینے کی کوشش پر آپےسے باہر ہو گئے مداح پر جسمانی طور پر تشدد کرنے کی کوشش کی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ایکس‘ پر ایک ایسی ویڈیو وائرل جس میں بنگلہ دیشی کھلاڑی شکیب الحسن نے سیلفی لینے کی کوشش کرنے والے ایک مداح پر تشدد کرتے نظر آئے۔

الیکشن جیت کر شکیب الحسن رکن پارلیمنٹ بن گئے

واقعہ ڈھاکہ پریمیئر لیگ 2024 میں شیخ جمال دھنمنڈی کلب اور پرائم بینک کرکٹ کلب کے درمیان میچ سے قبل پیش آیا۔ ٹاس سے قبل شکیب الحسن ہیڈ کوچ شیخ صلاح الدین کے ساتھ گفتگو میں مصروف تھے کہ ایک نوجوان آگے بڑھ کر شکیب الحسن کے ساتھ سیلفی لینے پہنچا جیسے ہی فین نے تصویر لینی چاہی تو شکیب الحسن نے انہیں گردن سے دبوچ کر پیچھے دھکیل دیا پھر ان کو تھپڑ بھی مارنے اور فون چھینے کی بھی کوشش کی ۔

اپنے فیورٹ کھلاڑی کے اس انداز پر نوجوان ہواس باختہ ہو گیا اور واپس اپنی نست کی جانب چل دیا ۔

بنگلادیشی کپتان شکیب الحسن پر 2سال کی پابندی عائد

سابق بنگلہ دیشی کپتان شکیب الحسن کے اس انداز پر سوشل میڈیا صارفین آگ بگولہ نظر آئے اور لفظوں کے نشتر بھی خوب چلائے۔

میچ سے پہلے پیش آنے والا یہ واقعہ سوشل میڈیا پر تیزی سے پھیل گیا، وائرل ویڈیو پرکمنٹس میں کہا جا رہا ہے کہ شکیب الحسن نے مبینہ طور پر مداح کو اس کی اس حرکت پر جسمانی طور پر تشدد کرنے کی کوشش کی۔

cricket

Bangladesh

shakeeb ul hasssan