Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

ٹریک اینڈ ٹریڈ سسٹم میں غفلت کے مرتکب افراد کیخلاف سخت محکمانہ کارروائی کی ہدایت

وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت ایف بی آر کے ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم کے حوالے سے اعلیٰ سطحی اجلاس
شائع 07 مئ 2024 08:53pm

ٹریک اینڈ ٹریڈ سسٹم کے نفاذ میں غفلت کے مرتکب افسران کی نشاندہی کے لیے تشکیل انکوائری کمیٹی کی رپورٹ وزیراعظم کو پیش کردی گئی جبکہ شہبازشریف نے رپورٹ کی روشنی میں سنگین غفلت کے مرتکب افراد کے خلاف سخت محکمانہ کارروائی کی ہدایت کردی۔

وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت ایف بی آر کے ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم کے حوالے سے اعلیٰ سطحی اجلاس ہوا ۔

ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم کو ملک میں سگریٹ سازی، کھاد اور سیمنٹ کے کارخانوں میں پیداوار کی مانیٹرنگ، جعلی مصنوعات کی شناخت اور اسمگلنگ کے خاتمے کے لیے بنایا گیا تھا۔

وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا تھا کہ ٹریک اینڈ ٹریڈ سسٹم میں ناقص منصوبہ بندی اور نفاذ کے حوالے سے غفلت کی وجہ سے ملکی معیشت کو نقصان پہنچا، اتنے اہم قومی منصوبے کے نفاذ میں جلد بازی کر کے اہم شقوں کو نظر انداز کیوں کیا گیا؟۔

سعودی سرمایہ کار ایس آئی ایف سی کے ذریعے سرمایہ کاری سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں، وزیر اعظم

سسٹم کے نفاذ میں غفلت کے مرتکب افسران کی نشاندہی کے لیے انکوائری کمیٹی کی رپورٹ وزیراعظم کو پیش کی گئی۔

انکوائری رپورٹ کے مطابق اس وقت کے پروجیکٹ ڈائریکٹر اور میمبر آپریشنز انلینڈ ریونیو اس غفلت کے مرتکب پائے گئے، سنگین غلطی کی بنیادی ذمہ داری انہی عہدوں پر کام کرنے والے افسران پر عائد ہوتی ہے، ناقص انتظامی نگرانی کے لیے اس وقت کے چیئرمین ایف بی آر ذمہ دار ٹھہرائے گئے۔

وزیراعظم نے رپورٹ کی ر وشنی میں سنگین غفلت کے مرتکب افراد کے خلاف سخت محکمانہ کارروائی کی ہدایت کردی۔

شہبازشریف کا کہنا تھا کہ معاہدے میں تھرڈ پارٹی آڈٹ اور تنازعات کے حل کے متبادل نظام کے حوالے سے بھی شقیں شامل کی جائیں۔

وزیراعظم شہباز شریف نے انکوائری کمیٹی کو جامع رپورٹ مرتب کرنے پر ان کی کارکردگی سراہا۔

اجلاس میں وفاقی وزراء محمد اورنگزیب، احد خان چیمہ، ڈپٹی چیئرمین پلاننگ کمیشن جہانزیب خان، چیئرمین ایف بی آر ملک امجد زبیر ٹوانہ اور متعلقہ اعلی حکام نے شرکت کی۔

ایئر سیال کو انٹرنیشنل فلائٹ آپریشنز شروع کرنے کی منظوری مل گئی

اجلاس میں انکوائری کمیٹی کے ارکان بشمول سکریٹری خزانہ امداد بوسال، اویس کنڈی، نعمان خالد اور بابر مجید بھٹی شامل تھے۔

وزیرِاعظم سے جاپانی سفیر کی قیادت میں کاروباری شخصیات کے وفد کی ملاقات

دوسری جانب وزیرِاعظم شہباز شریف سے جاپانی سفیر کی قیادت میں جاپانی کاروباری شخصیات کے وفد نے ملاقات کی۔

اس موقع پر وزیراعطم نے کہا کہ جاپان اور پاکستان دیرینہ دوست ہیں، جن کے مابین تجارتی تعلقات دہائیوں پر محیط ہیں، وقت آگیا ہے کہ دونوں ممالک تجارت اور سرمایہ کاری کو مزید فروغ دیں۔

شہباز شریف نے کہا کہ جاپانی صنعتکاروں اورتاجروں کو درپیش تمام مسائل پر مل کر قابو پائیں گے، پاکستان میں الیکٹرک گاڑیوں کی صنعت میں سرمایہ کاری کی وسیع استعداد موجود ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ بہترین ٹیکنالوجی کی حامل جاپانی کمپنیاں اس سے بھرپور فائدہ اٹھا سکتی ہیں، جاپانی کمپنیوں کے پاکستان میں اپنی کاروباری سرگرمیوں کو وسعت کے لیے کمیٹی تشکیل دے دی۔

جاپانی سفیر نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جاپانی کمپنیوں نے پاکستان میں ہائبرڈ گاڑیوں کی مقامی سطح پر تیاری شروع کر دی ہے۔

جاپانی وفد کا کہنا تھا کہ جاپانی کمپنیاں ویلیو ایڈیشن کے بعد پاکستان سے دوسرے ممالک میں بھی برآمدات کر رہی ہیں۔

Shehbaz Sharif

اسلام آباد

FBR

Federal Board of Revenue

PM Shehbaz Sharif

Track and Trade System

track and trace system

fbr track and trace system