Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

مولانا فضل الرحمان نے پی ٹی آئی سے پھر بات چیت کا اشارہ دیدیا

نواز شریف حد سے زیادہ خوداعتمادی کا شکار تھے، کچھ پتہ نہیں کل عمران خان کے کیسز ختم ہو جائیں، گفتگو
اپ ڈیٹ 08 مئ 2024 07:46am

مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ نوازشریف ضرورت سے زیادہ خود اعتمادی کا شکار تھے، ان کے خیال میں ہر شخص انہیں ووٹ دے رہا ہے، کسی اور پارٹی کی گنجائش نہیں ہے، نوازشریف نے اپنی تقریر میں پی ڈی ایم کا شکریہ تک ادا نہیں کیا، نتائج کے حوالے سے نواز شریف مجھ سے زیادہ پریشان ہیں۔

میڈیا سے گفتگو میں سربراہ جے یو آئی نے کہا کچھ قوتیں ہیں جو لیڈرز کو بناتی اور پھر بگاڑتی ہیں، حالات کے ساتھ انصاف کا معیار بدل جاتا ہے، کچھ پتہ نہیں کل صورتحال بدل جائے اور بانی پی ٹی آئی کے تمام کیسز ختم ہوجائیں۔

فضل الرحمان نے کہا کہ جے یو آئی کے ملین مارچ کا نو مئی کے واقعات سے تعلق نہیں، 9 مئی کے واقعات پر ہم نے بھی احتجاج کیا تھا، اور اداروں پرحملےکاپوری قوم نےنوٹس لیا تھا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم نےپی ٹی آئی کےوفودکوخوش آمدیدکہا، ہم پی ٹی آئی کےبیانات کا نوٹس نہیں لےرہے، ہمارے پاس آنے والے ہی ہمارے لئے پی ٹی آئی ہے اور ہم اپنی بات پرقائم ہیں، ہم نے کبھی شخصی طورپر کسی کی توہین نہیں کی۔تحریک انصاف اور ان کے درمیان پہاڑ کھڑے تھے، تحریک انصاف سے معاملات بنتے ہیں تو اچھی بات ہے۔

جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے آئندہ کے آئندہ کا لائحہ عمل کا اعلان کر دیا کہا کہ ہم نےکراچی جلسہ کرکےدکھادیاعوام کیاہوتی ہے پشاورجلسےمیں بھی عوام دیکھادیں گے۔ ملتان میں ہم نے بہت بڑااجتماع کیا تھا۔ کشمیرہائی وےاورمیدان بھرےہوئےتھے۔ عوام کو نظراندازنہیں کیاجاسکتا، عوام کی رائے کےساتھ ظلم ہوا ہے، پشاور جلسے کے بعد آئندہ کا لائحہ عمل بنائیں گے۔

جے یو آئی کے سربراہ کا کہنا تھا کہ تحریک صرف جلسوں کانام نہیں، ہم نے جلسوں کے ذریعے دنیا کو عوام کی رائے بتائی، جےیوآئی پورےملک میں عوام کولیڈ کرےگی، ہم ہی ہی ملک میں تبدیلی لائیں گے۔

جے یو آئی جیت جاتی تو زرداری ایوان صدرمیں نہ آتے،مولانافضل الرحمان

تحریک انصاف کا مولانا فضل الرحمان سے فوری رابطے کا فیصلہ

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ پیپلزپارٹی کو پہلےبھی صوبائی حکومت ملی تھی ، پیپلزپارٹی میدان میں آئی اورکہا دھاندلی ہوئی، پی ٹی آئی کوبھی میدان میں آناچاہئے۔

مولانا فضل الرحمان کی حکومت میں شمولیت پر مذاکرات شروع ہونے کا دعوی