Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

’اسٹرابیری والا دودھ‘: انوشے عباسی کے ذو معنی کیپشن پر سوشل میڈیا صارفین برہم

صارفین نے غلط فہمی کا شکار ہوکر مذکورہ کیپشن کو اداکارہ کے گلابی مغربی لباس سے جوڑ دیا
شائع 07 مئ 2024 07:43pm

پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ انوشے عباسی کے خود کی تصاویر کے ساتھ لکھے گئے ذومعنی کیپشن نے سوشل میڈیا صارفین کو ابروئیں اچکانے پر مجبور کردیا ہے۔

انوشے عباسی کا شمار پاکستان کی بولڈ اداکاراؤں میں ہوتا ہے، جو اداکاری کے ساتھ ساتھ سوشل میڈیا پر بھی کافی متحرک رہتی ہیں، اور اپنی تصاویر سے مداحوں کی توجہ حاصل کرتی رہتی ہیں۔

بھانجی نے اپنے ماموں کے ساتھ شادی رچالی

حلا ہی میں انہوں نے انسٹاگرام پر اپنی کچھ تصاویر شئیر کیں جن میں انہیں گلابی منی ٹاپ اور گرے جینز میں ملبوس کسی ریسٹورنٹ میں لذیذ کھانوں سے لطف اندوز ہوتے دیکھا جاسکتا ہے۔

لیکن ان تصاویر کے ساتھ لکھا گیا کیپشن سوشل میڈیا صارفین کو ذومعنی لگا۔

انوشے عباسی نے پوسٹ کے کیپشن میں لکھا، ’I like my milk with strawberries‘ (مجھے اپنے دودھ کے ساتھ اسٹرابیریز پسند ہیں)۔

’ٹوئٹر پورن سائٹ ہے‘، معروف پاکستانی سیاستدان کا بیان

جس کے بعد کمنٹ سیکشن میں اداکارہ پر ٹرولنگ کا نہ تھمنے والا سلسلہ شروع ہوگیا۔

صارفین نے غلط فہمی کا شکار ہوکر مذکورہ کیپشن کو اداکارہ کے گلابی مغربی لباس سے جوڑ دیا۔

ایک صارف نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے اس کیپشن کو شرمناک قرار دیا اور لکھا کہ ’لوگوں کو اپنی طرف متوجہ کرنے کا بہت سستا طریقہ ہے اور صرف سستے لوگ اس کی طرف راغب ہوتے ہیں‘۔

روس میں بیٹیوں کی پرورش والد کے بغیر کیوں کی جاتی ہے؟

واضح رہے کہ اداکارہ کا کیپشن ان کے پرس پر تخلیق کیا گیا تھا، آخری تصویر پر نظر ڈالی جائے تو انوشے عباسی کے گلابی پرس پر ایک ایسا ڈیزائز بنا ہوا ہے جو ہوبہو کیپشن سے ملتا جلتا نظر آرہا ہے۔

لیکن ایک طرف جہاں انہیں تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے، وہیں اسی پوسٹ پر ان کے مداح ان کی خوبصورتی کی تعریف کرتے اور ان پر پیار نچھاور کرتے بھی نظر آرہے ہیں۔

Pakistani Actress

Bold Pictures

Anoushay Abbasi