رفح اور کرم شالوم کی سرحدی گزرگاہ بند ،12 گھنٹے میں 35 فلسطینی شہید
امدادی سامان کے غزہ میں داخلے پر پابندی لگا دی گئی ہے، حماس کا بیان
غزہ میں ہر گزرتا دن بد سے بد تر ہونے لگا، اسرائیلی فوج نے 12 گھنٹوں میں 35 فلسطینیوں کو شہید کر دیا۔
حماس کے مطابق رفح اور کرم شالوم کی سرحدی گزرگاہ بند کردی گئی، امدادی سامان کے غزہ میں داخلے پر بھی پابندی لگا دی گئی جس کی وجہ سے اسپتالوں میں طبی سہولیات ناپید ہو رہی ہیں۔ جبکہ اسرائیلی فوجیوں نے 12 گھنٹوں میں 35 فلسطینیوں کو شہید کر دیا۔
حماس عالمی براردی سے مطالبہ کیا کہ اسرائیلی فوج کا خصوصی ہدف مجبور فلسطینی ہیں عالمی برادری رفاح کے خلاف اسرائیلی جارحیت رکوائے، امدادی سامان کی نقل وحرکت کو یقینی بنانے کے لیے اسرائیل پر دباؤ ڈالا جائے، ورنہ دنیا خود کو اس تباہی اور بربادی سے بری الذمہ قرار نہیں دلوا سکے گی۔
Israel Palestine conflict
Hamas Leader
Israel Attack on Rafah
Israel Gaza War
مقبول ترین
Comments are closed on this story.