Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

معروف برانڈ نے ڈریس کی تشہیر کیلئے ماڈل کو درخت سے لٹکا دیا

’اتنا مہنگا جوڑا پہن کر خودکشی کی کوشش؟‘
شائع 07 مئ 2024 06:38pm

ملبوسات کا معروف پاکستانی برانڈ ”جنریشن“ اپنے خوبصورت ڈیزائنز اور ان کی تشہیر کیلئے کئے گئے فوٹو شوٹس کے حوالے سے مشہور ہے۔

جنریشن نے زنانہ ملبوسات کی ایک طویل رینج پیش کی ہے اور اس کے تشہیری فوٹو شوٹس اپنے آپ میں ایک آرٹ ہیں۔

لیکن اس بار ان کے فوٹو شوٹ نے سوشل میڈیا صارفین اور کسٹمر کو کنفیوز کردیا ہے۔

جنریشن نے ایک لباس کی تشہیر کیلئے کچھ تصاویر انستاگرام پر پوسٹ کیں، جن میں ایک ماڈل کو بینچ پر کھڑے ہوکر دونوں ہاتھوں سے درخت کی شاخ تھامے دیکھا جاسکتا ہے، جبکہ دوسری تصویر میں ماڈل اس شاخ سے لٹک ہی گئی۔

تصویر دیکھنے کے بعد کئی صارفین نے دلسپ تبصرے کئے۔

ایک صارف نے سوال کیا کہ کیا اس ڈریس کو پہن کر درخت ست لٹکنا بھی ہوگا؟

’ٹوئٹر پورن سائٹ ہے‘، معروف پاکستانی سیاستدان کا بیان

ایک صارف نے لکھا ’اتنا مہنگا جوڑا پہن کر خودکشی کی کوشش؟‘

اور صارف نے کہا کہ ’سوٹ اچھا تو ہے، اس میں لڑکی کو پہنا کر درخت سے لٹکانے کی کیا ضرورت تھی‘۔

Generation

Pakistani Brand

Weird Photoshoots