Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

پاسپورٹ کی فاسٹ ٹریک کیٹیگری کی فیسوں میں اضافہ

فنانس اپروول آنے پر فاسٹ ٹریک کی فیسوں میں کیا گیا ہے اضافہ شدہ فیس کا اطلاق 8 مئی سے ہو گا، پاسپورٹ حکام
شائع 07 مئ 2024 06:29pm

پاسپورٹ کی فاسٹ ٹریک کیٹیگری فیسوں میں ہوشروبا اضافہ کر دیا گیا ، 72 صفحات کی فیس18500 اور 100 صفحات کی فیس23000 ہو گی۔

پاسپورٹ حکام کے مطابق5سال کی مدت کے حامل 36 صفحات کے مشین ریڈایبل پاسپورٹ کی فیس 12500 کر دی گئی۔

پاکستانی پاسپورٹ رکھنے والوں کو 11 ممالک میں بغیر ویزا جانے کی اجازت

10سالہ مشین ریڈایبل پاسپورٹ 36، 72 اور100 صفحات پر مشتمل ہونگے۔ جس کی فیس بالترتیب 16200، 25200 اور32ہزار روپے ہو گی۔

72 صفحات کی فیس18500 اور 100 صفحات کی فیس23000 ہو گی۔

پاسپورٹ حکام کے مطابق آرڈینری اور ارجنٹ پاسپورٹ کی فیسوں میں پہلے اضافہ کردیا گیا تھا، فنانس اپروول آنے پر فاسٹ ٹریک کی فیسوں میں کردیا گیا، اضافہ شدہ فیس کا اطلاق 8 مئی سے ہو گا۔

Passport

Passports

visa passport

PASSPORTS AND IMMIGRATION