Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

حکومت نے صارفین کو بجلی کا ایک اور جھٹکا دینے کی تیاری کرلی

بجلی تقسیم کار کمپنیوں نے صارفین پر مزید بوجھ ڈالنے کی درخواست کردی
شائع 07 مئ 2024 06:24pm

بجلی تقسیم کار کمپنیوں نے صارفین سے 51 ارب 88 کروڑ روپے اضافی وصول کرنے کی درخواست کردی جس کے بعد بجلی مزید مہنگی ہونے کا خدشہ پیدا ہوگیا۔

صارفین کو بجلی کا ایک اور جھٹکا دینے کی تیاری کرلی گئی، بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں نے 51 ارب 88 کروڑ روپے وصول کرنے کی درخواست جمع کرا دی۔

بجلی کی قیمت میں اضافے سے متعلق سماعت مکمل، کتنا اضافہ متوقع ؟

درخواست رواں مالی سال 2023-24 کی تیسری سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں میں کی گئی ہے، نیپرا 17 مئی کو اس درخواست کی سماعت کرے گی۔

بجلی تقسیم کار کمپنیوں نے درخواست میں کیسپٹی چارجز کی مد میں 31 ارب 34 کروڑ روپے وصول کرنے کی درخواست کی ہے جس میں آپریشنز اینڈ مینٹیننس کی مد میں 5 ارب 57 کروڑ روپے مانگے گئے۔

عوام کیلئے بری خبر: بجلی مزید مہنگی ہونے کا خدشہ

وفاقی حکومت کی پالیسی گائیڈ لائنز کے مطابق درخواست منظور ہونے کی صورت میں بجلی مہنگی ہونے کا اطلاق کے الیکٹرک صارفین پر بھی ہوگا تاہم منظوری کا حتمی فیصلہ نیپرا سماعت کے بعد ہوگا۔

nepra

اسلام آباد

electricity

electricity prices

National Electric Power Regulatory Authority

Electricity distribution companies