Aaj News

منگل, نومبر 05, 2024  
02 Jumada Al-Awwal 1446  

انوار الحق، فیصل واوڈا کا سینیٹ میں حکومت یا اپوزیشن کسی بھی بینچ میں شامل نہ ہونے کا فیصلہ

محسن نقوی نے تاحال اپوزیشن یا حکومتی بینچز میں بیٹھنے کے انتخاب سے سینیٹ سیکریٹریٹ کو آگاہ نہیں کیا
شائع 07 مئ 2024 05:14pm

وزیر داخلہ سینیٹر محسن نقوی نے تاحال اپوزیشن یا حکومتی بینچز میں بیٹھنے کے انتخاب سے سینیٹ سیکریٹریٹ کو آگاہ نہیں کیا، سینیٹر انوار الحق اور سینیٹر فیصل واوڈا نے سینیٹ میں حکومت یا اپوزیشن کسی بھی بینچ میں شامل نہ ہونے کا فیصلہ کرلیا۔

سینیٹ میں 6 آزاد سینیٹرز کی حکومتی یا اپوزیشن بینچز میں شمولیت کے معاملے پر سینیٹر انوار الحق اور سینیٹر فیصل واوڈا نے کسی بھی بینچ میں شامل نہ ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔

جاری دستاویزات کے مطابق سینیٹر انوار الحق کاکڑ اور فیصل واوڈا نہ حکومتی اور نہ اپوزیشن بینچز میں شمولیت اختیار کریں گے۔

مولانا عبد الواسع اور فیصل واوڈا نے سینیٹر کے عہدے کا حلف اٹھا لیا

وفاقی وزیر داخلہ سینیٹر محسن نقوی نے تاحال اپوزیشن یا حکومتی بینچز میں بیٹھنے کے انتخاب سے متعلق سینیٹ سیکرٹریٹ کو آگاہ نہیں کیا جبکہ وفاقی وزیر محسن نقوی حکومتی بینچز میں شامل ہیں۔

اس کے علاوہ سینیٹر عبدالقادر نے حکومتی بینچز پر بیٹھنے کا فیصلہ کیا ہے، سینیٹر عبدالقادر نے پہلے پی ٹی آئی میں شمعولیت اختیار کی تھی لیکن 9 مئی کے بعد پی ٹی آئی چھوڑ دی تھی۔

حنیف عباسی اور انوار الحق کاکڑ کے درمیان گندم بحران کے معاملے پر تلخ کلامی

دوسری جانب سینیٹر عبدالشکور خان اور سینیٹر نسیمہ احسان نے اپوزشن بینچز میں بیٹھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

اسلام آباد

senate

Faisal Wada

faisal vawda

Senate of Pakistan

anwar ul haq kakar

senate seats