Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

کراچی میں پا نی کامسئلہ حل ہونے والا ہے، لیکن کیسے ؟ مئیر کراچی کا بڑا اعلان

آپ سب کو بہتر ہوتا ہوا اور بدلتا ہوا کراچی نظر آئے گا، مرتضیٰ وہاب
شائع 07 مئ 2024 05:06pm

کراچی میں مئیر کراچی کیسے پانی کی قلت کو دور کریں گئے، نیا منصوبہ سامنے آگیا، مئیر کراچی مرتضیٰ وہاب نے بڑا اعلان کر دیا۔ کراچی میں کےفور،حب ڈیم کےمنصوبےسے پانی کی قلت کودورکیاجائےگا۔

مرتضیٰ وہاب نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ کراچی میں آج حب کنال سے اضافی پانی لانے کی منظوری دی ہے، کراچی والوں کے پانی کا مسئلہ حل کرنے جا رہے ہیں۔ حب کنال سے پانی لانے والی کنال خستہ حال ہو چکی ہے ہم حب کنال سے ایک نئی کنال بنا رہے ہیں جس سے 100 ایم جی ڈی پانی کراچی والوں کو اضافی ملے گا۔ اس سے قبل بھی 100 ایم جی ڈی کی کنال موجود ہے ، کراچی میں 12مہینے میں 200 ملین گیلن پانی کا منصوبہ تیار ہو جائے گا۔

بجلی بریک ڈاؤن سے کراچی میں پانی کی قلت کا خدشہ

مئیر کراچی کا کہنا تھا کہ واپڈا سے بات ہو گئی ہے اب سے مسلہ حل ہونے جا رہا ہے، ڈسٹرکٹ ویسٹ کی عوام کیماڑی کی عوام بلدیہ کی عوام کو اس سے پانی ملے گا،12 ارب ے 200 ملین گیلن پانی کی خب کنال بنے گی، جو12 ارب روپےکی لاگت سے نئی کینال بنائی جائے گی۔7 ارب روپےکامنصوبہ سندھ ایکنیک کوبھیج چکےہیں، اگست2023کوایکنیک کی منظوری دی جاچکی ہے۔

مرتضی وہاب نے کہا کہ آج ہماری میٹنگ ہوئی ہے کل وزیر اعلیٰ سندھ کو خط ارسال کریں گے۔ میئر کراچی نے کہا کہ مسائل حل کرنے کے لیے ہم اقدامات اٹھائیں گے، آپ سب کو بہتر ہوتا ہوا اور بدلتا ہوا کراچی نظر آئے گا ۔

karachi

water shortage

mayor karachi