Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

لکڑی سے بنا سائبر ٹرک بھی لاکھوں کا، ایلون مسک کا ردعمل وائرل

سوشل میڈیا صارفین بھی ٹرک بنانے والے کے مداح ہو گئے
شائع 07 مئ 2024 04:38pm
تصویر بذریعہ: بائیں طرف لکڑے سے بنا سائبر ٹرک، یوٹیوب چینل این ڈی ووڈ ورکنگ، جبکہ دائیں جانب ایلون مسک کی فائل فوٹو
تصویر بذریعہ: بائیں طرف لکڑے سے بنا سائبر ٹرک، یوٹیوب چینل این ڈی ووڈ ورکنگ، جبکہ دائیں جانب ایلون مسک کی فائل فوٹو

منچلے کے لکڑی سے سائبر ٹرک بنانے پر ٹیسلا کے بانی ایلون مسک کا ردعمل سامنے آ گیا ہے، منچلے کی جانب سے بنایا گیا یہ ٹرک اس لیے بھی دلچسپی کا باعث بن رہا ہے کیونکہ اس کے ٹائرز پر بھی لکڑی کا استعمال کیا گیا ہے۔

ایلون مسک کے سائبر ٹرک نے گزشتہ سال سے کئی صارفین کی توجہ خوب سمیٹ لی تھی، جبکہ دنیا بھر میں اس ٹرک کو مقبولیت مل رہی ہے۔

اگرچہ سائبر ٹرک کے متعدد دلچسپ ماڈلز بنائے گئے، تاہم لکڑی سے بنایا گیا یہ ماڈل خود ایلون مسک کو بھی بھا گیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق یہ ٹرک یوٹیوب چینل این ڈی ووڈ آرٹ کی جانب سے بنایا گیا ہے۔

جبکہ اس چینل کے ذریعے لکڑی سے گاڑیاں بنائی جا رہی ہیں، اور دنیا بھر میں اپنی مہارت کا احوال بتایا جا رہا ہے۔

اس سے قبل یوٹیوب چینل کی جانب سے لکڑی سے بنا آرمی ٹینک، موٹرسائیکل اور اسپورٹ کار بھی بنائی گئی تھی۔

چینل کی جانب سے ایکس پر ایلون مسک کو مخاطب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ میں ایک پُر جوش کانٹینٹ کرئیٹر ہوں، جسے لکڑیوں سے بنائی جانے والی گاڑیوں سے بے حد پیار ہے۔

گزشتہ چند سالوں میں، تجربہ حاصل کرنے کے لیے میں نے کئی لکڑی سے بنی گاڑیاں بنائی ہیں۔

چینل کے اکاؤنٹ سے منچلے نے مزید بتایا کہ ’اور آج میں یہ کار لانچ کرنے جا رہا وہں میں بے حد خوش ہوں، سائبر ٹرک۔‘ جبکہ منچلے نے بتایا کہ ’مجھے اس کار کی تعمیر کے لیے مداحوں کی جانب سے مطالبہ کیا گیا تھا۔‘

جبکہ میڈیا رپورٹ کے مطابق اس گاڑی کی قیمت 15 ہزار ڈالرز رکھی گئی ہے، جو کہ پاکستانی تقریبا 41 لاکھ روپے سے زائد کی رقم بنتی ہے۔

اس پوسٹ پر سائبر ٹرک کے بانی ایلون مسک کی جانب سے بھی ردعمل دیا گیا ہے، اپنے ردعمل میں ان کا کہنا تھا کہ ’بالکل! قابل تعریف ہے۔‘

اس لکڑی سے بنے سائبر ٹرک پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے بھی دلچسپ ردعمل سامنے آیا ہے اور اسے منچلے کی جانب سے ایک بہترن شاہکار قرار دیا جا رہا ہے۔

Elon Musk

Tesla

Cybertruck

ELON MUSK RESPONDS

wood