Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

بشام میں چینی انجینئرز پر حملے کی منصوبہ بندی افغانستان میں کی گئی، ڈی جی آئی ایس پی آر

بھارت اپنے اندرونی خلفشار سے توجہ ہٹانے کے لئے سازشیں کر رہا ہے، میجرجنرل احمد شریف
شائع 07 مئ 2024 04:25pm

ڈی جی آئی ایس پی آر میجرجنرل احمد شریف نے بشام میں چینی انجینئروں پر دہشت گردانہ حملے کے حوالے سے کہا کہ حملے کی منصوبہ بندی افغانستان میں کی گئی جبکہ ملک میں دیگر دہشتگردی کے واقعات میں ملنے والے شواہد بھی افغانستان میں موجود پناہ گاہوں تک جاتے ہیں۔

پریس کانفرنس کے دوران انہوں نے کہا کہ افغان سرزمین استعمال کرتے ہوئے پاکستان میں دہشتگردی کی کارروائیاں کالعدم دہشت گرد تنظیم ٹی ٹی پی کررہی ہے، جینی انجینئروں قافلے پر حملہ کرنے والا خودکش بمباربھی افغان شہری تھا۔

مزیدپڑھیں: بشام میں چائنیز انجینئرز پر حملے میں ملوث مزید 4 دہشتگرد گرفتار

خیال رہے کہ رواں برس مارچ میں خیبرپختونخوا کے شانگلہ کی تحصیل بشام میں ایک قافلے پر خودکش حملے میں پانچ چینی شہری اور ایک پاکستانی شہری ہلاک ہو گئے تھے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ چینی سفارتخانے نے پاکستان سے مطالبہ کیا کہ وہ اس حملے کے مرتکب افراد کو ”سخت“ سزا دے اور ملک میں کام کرنے والے اپنے شہریوں، اداروں اور منصوبوں کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے موثر اقدامات کرے۔

میجرجنرل احمد شریف نے کہا کہ پاکستان میں انتیس ہزار چینی باشندے موجود ہیں، ڈھائی ہزار چینی باشندے سی پیک پر کام کر رہے ہیں، تمام چینی باشندوں کی سیکیورٹی اولین ترجیح ہے، بشام واقعے کا مقصد پاک چین دوستی سبوتاژ کرنا تھا، دہشت گردی کا مقصد سی پیک کو نقصان پہنچانا ہے،کچھ ہمسایہ ممالک بھی اس دہشت گردی میں ملوث ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: بشام میں گاڑی پر دہشت گرد حملے میں 5 چینی انجیئنرز اور ڈرائیور ہلاک، حملہ آور کا سر مل گیا

ڈی جی آئی ایس پی آر میجرجنرل احمد شریف نے کہا کہ داسوڈیم پرچینی انجینئرزکی گاڑی کودہشتگردی کانشانہ بنایاگیا، حملےکی منصوبہ بندی افغانستان میں کی گئی، خودکش بمباربھی افغان شہری تھا۔

’بھارت اپنے اندرونی خلفشار سے توجہ ہٹانے کے لئے سازشیں کر رہا ہے‘

علاوہ ازیں ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ بھارت اپنے اندرونی خلفشار سے توجہ ہٹانے کے لئے سازشیں کر رہا ہے، بھارتی ایجنسیوں نے دو پاکستانی شہریوں کو قتل کیا۔

انہوں نے کہا کہ بھارت کی جانب سےہمیں مشرقی سرحدپرخطرات ہیں۔ علاوہ ازیں بھارتی فوج لائن آف کنٹرول پرمعصوم شہریوں کونشانہ بناتی ہے جس کے جواب میں ایل اوسی پربھارتی فوج کامنہ توڑ جواب دیا اوردیتے رہیں گے۔

میجرجنرل احمد شریف نے کہا کہ بھارت نےمقبوضہ کشمیرمیں ظلم کابازارگرم کررکھاہے، بھارتی فوج بےگناہ کشمیری نوجوانوں کوشہید کررہی ہیں۔

Press Conference DGISPR

ISPR Press Conference May 7