Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

سلمان خان فائرنگ کیس، پولیس نے ایک اور ملزم کو گرفتار کرلیا

ملزم کو بھارت کے شہر راجھستان سے گرفتار کیا گیا
شائع 07 مئ 2024 03:39pm

بالی ووڈ اسٹار سلمان خان کے گھر کے باہر فائرنگ کے واقعے کے ایک اور ملزم کو ممبئی پولیس نے بھارت کے شہر راجستھان سے گرفتار کرلیا ہے۔

بھارتی خبر رساں اداروں کے مطابق ممبئی پولیس نے 14 اپریل کو راجستھان سے باندرہ کے گلیکسی اپارٹمنٹ میں سلمان خان کی رہائش گاہ کے باہر فائرنگ کے معاملے میں پانچویں گرفتاری کی تھی۔

مبینہ طور پر، ملزم کی شناخت محمد چودھری کے طور پر ہوئی ہے، جس نے دو شوٹرز، ساگر پال اور وکی گپتا (جنہیں پہلے گجرات کے بھوج سے گرفتار کیا گیا تھا) کو پیسے فراہم کیے اور خان کی باندرہ رہائش گاہ کی ریکی میں ان کی مدد کی۔

تفصیلات کے مطابق گرفتار ملزم کو ممبئی لایا جارہا ہے اور اسے تحویل کےبعد عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

یاد دہے کہ ملزمان کی جانب سے 14 اپریل کو اتور کی صبح تقریبا 5بجے باندرہ میں سلمان خان کے گھر کے باہر فائرنگ کی گئی، جس کے بعد گلیکسی اپارٹمنٹس کے پاس 4 فائر کیے گئے۔

پولیس نے بتایا کہ فائرنگ کے وقت سلمان خان گھر پر موجود تھے ،تاہم اس واقعے میں کوئی بھی شخص ہلاک یا زخمی نہیں ہوا تھا۔

بھارتی گینگسٹر لارنس بشنوئی کے بھائی انمول نے سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ میں واقعے کی ذمہ داری قبول کی ہے۔

لارنس بشنوئی گینگ 1998 میں سلمان خان کے کالے ہرن کے شکار کے بعد سے انہیں مسلسل نشانہ بنا رہا ہے۔ کیونکہ کالا ہرن بشنوئی برادری میں مقدس جانور سمجھا جاتا ہے۔

جیل میں بند لارنس بشنوئی اور مطلوب گینگسٹر گولڈی برارسلمان خان کو قتل کرنے کا کئی بار اعلان بھی کر چکے ہیں۔

Celebrities

Salman Khan

entertainment

lifestyle

BOLLYWOOD NEWS