Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

شکارپور میں ’چوری‘ کا معاملہ: قبائلی گروہوں میں فائرنگ سے 3 افراد قتل

پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی
شائع 07 مئ 2024 03:10pm

شکارپور کے تھانہ گڑھی یاسین کی حدود ناکہ ڈکھن پر چوری کے معاملے پر فائرنگ سے 3 افراد قتل کر دیے گئے ہیں، جبکہ ایک شدید زخمی ہوگیا ہے۔

ذرائع کے مطابق سندھ کے شہر میں پیش آنے والے واقعے پر پولیس کو فوری اطلاع دی گئی، جس پر پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی۔

پولیس کی جانب سے لاشوں کو ضابطے کی کارروائی کے لیے قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

زخمی شخص کو تشویشناک حالت میں لاڑکانہ اسپتال منتقل کیا گیا، دوسری جانب جاں بحق افراد کی شناخت آصف علی معرفانی، محمد علی، سعید احمد کے نام سے ہوئی ہے۔

واقعہ مہر معرفانی قبائلی کے دو گروپوں میں چوری کے معاملے پر شروع ہوا تھا جس میں اب تک گیارہ افراد قتل ہوچکے ہیں متعدد زخمی ہوچکےہیں۔

firing

death

Sindh Police

Shikarpur