Aaj News

بدھ, جنوری 08, 2025  
07 Rajab 1446  

پریتی زنٹا نے شاہ رخ خان کے ساتھ اسکرین پر اپنے ممکنہ تعاون پر خاموشی توڑ دی

شاہ رخ خان کو ٹیلنٹ کا پاور ہاوس قرار دے دیا
اپ ڈیٹ 07 مئ 2024 03:35pm

بالی ووڈ اداکارہ پریتی زنٹا سوشل میڈیا پر کافی متحرک ہیں۔ اپنے مداحوں سے رابطے میں رہتی ہیں اور اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر سوال و جواب کا سیشن بھی رکھتی ہیں۔

پریتی زنٹا نے اپنے ایکس اکاؤنٹ پر ایک حالیہ سوال و جواب سیشن کے دوران اپنے قریبی دوست، ساتھی اداکار اور ساتھی آئی پی ایل (انڈین پریمیئر لیگ) فرنچائز کے مالک شاہ رخ خان کے ساتھ ممکنہ تعاون کے بارے میں سوال کا کھل کر جواب دیا۔

جب ایک صارف نے ان سے پوچھا کہ دونوں ایک ساتھ کوئی فلم کب کر رہے ہیں تو زنٹا نے جواب دیا کہ، جب ہمیں ایک ساتھ اسکرپٹ ملتا ہے جو صرف وہ اور میں ہی کر سکیں۔ تب تک انتظار کرنا پڑے گا۔

”کوئی مل گیا“ کی اداکارہ نے شاہ رخ خان کی تعریف کرتے ہوئے لکھا کہ، شاہ رخ خان ٹیلنٹ کا پاور ہاؤس ہیں اوروہ کام کے دوران سب کے ساتھ ہنستے ہیں اور توانائی سے بھرپورادا کار ہیں۔ وہ ہمیشہ اپنے ساتھی اداکار کو اپنے پیروں پر رکھتے ہیں۔ میں نے فلم ’دل سے‘ میں ان سے بہت کچھ سیکھا۔

واضح رہے کہ پریتی زنٹا نے شاہ رخ خان کے ساتھ فلم ’دل سے‘ سے بالی ووڈ میں قدم رکھا تھا۔ دونوں نے کئی سپرہٹ فلموں میں ایک ساتھ کام کیا، جن میں ’کل ہو نا ہو‘، ’ویر زارا‘ اور ’کبھی الوداع نہ کہنا‘ شامل ہیں۔

ابھی وہ ہدایت کار راجکمار سنتوشی کی فلم ’لاہور 1947‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں، جس میں سنی دیول اور کرن دیول بھی ان کے ساتھ کام کر رہے ہیں۔

Celebrities

Shahrukh Khan

entertainment

lifestyle

BOLLYWOOD NEWS