Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

نسیم شاہ کی حرکت پر وزیر داخلہ محسن نقوی بھی ہنس پڑے

نسیم شاہ کے اس عمل پر دیگر کھلاڑی بھی ہنسنے لگے
شائع 07 مئ 2024 01:59pm
تصویر بذریعہ: ایکس/ نسیم شاہ اپڈیٹس/ مناہل 013، تقریب کے دوران نسیم شاہ کی حرکت پر محمد رضوان اور محسن نقوی ہنس دیے
تصویر بذریعہ: ایکس/ نسیم شاہ اپڈیٹس/ مناہل 013، تقریب کے دوران نسیم شاہ کی حرکت پر محمد رضوان اور محسن نقوی ہنس دیے

سوشل میڈیا پر معروف کھلاڑیوں سے متعلق دلچسپ تصاویر اور ویڈیوز تو بے حد ہیں، تاہم کچھ ایسی ہوتی ہیں جو کہ سب کی توجہ خوب سمیٹ لیتی ہیں۔

حال ہی میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں اور چئیرمین پی سی بی محسن نقوی کی ایک ویڈیو نے صارفین کی توجہ حاصل کی ہے۔

جس میں محسن نقوی اور کھلاڑی تصاویر بنوا رہے تھے، مقامی طور پر منعقد تقریب میں کٹ کی رونمائی جاری تھی کہ اسی دوران نسیم شاہ کے ردعمل نے سب کی توجہ حاصل کر لی۔

اسی موقع پر آتشبازی کا مظاہرہ کیا جا رہا تھا، تاہم اس آتشبازی کے حوالے سے یا تو نسیم شاہ تیار نہیں تھے یا پھر وہ کسی اور ہی سوچ میں گم تھے۔

جب ہی انہیں احساس ہی نہیں ہوا کہ اگلے ہی لمحے آتشبازی ہونے جا رہی ہے، جوں ہی آتشبازی کا مظاہرہ کیا جانے لگا، تو نسیم شاہ اچانک چونک اٹھے۔

سہمے ہوئے نسیم شاہ کو دیکھ کر ساتھی کھلاڑی محمد رضوان بھی بے ساختہ ہنس دیے اور انہیں تھپکی دینے لگے۔

جبکہ نسیم شاہ کو ہنستا دیکھ چئیر مین پی سی بی اور وزیر داخلہ محسن نقوی بھی ہنسی کنٹرول نہ کر سکے اور ہنس دیے۔

جبکہ اسی ویڈیو میں شاہین شاہ آفریدی اور کپتان بابر اعظم کو بھی دیکھا جا سکتا ہے جو کہ تصاویر بنوانے کے لیے موجود تھے۔

سوشل میڈیا پر قومی کرکٹر اور وزیر داخلہ کی اس ویڈیو پر صارفین دلچسپ تبصرے کرتے دکھائی دے رہے ہیں۔

babar azam

Shaheen Shah Afridi

Naseem shah

mohsin naqvi

PAKISTAN CRICKET BOARD (PCB)