Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

ڈاکوؤں نے مغوی کی لاش واپس دینے کیلئے تاوان مانگ لیا

مغوی کے اہل خانہ غم سے نڈھال
شائع 07 مئ 2024 12:09pm
علامتی تصویر / فائل
علامتی تصویر / فائل

کندھ کوٹ میں کچے کے ڈاکوؤں نے ایک اور مغوی کو بے دردی سے قتل کردیا جب کہ لاش دینے کے لیے بھی تاوان طلب کرلیا۔

ڈاکوؤں نے مغوی کی بازیابی کے لیے پچاس لاکھ روپے ورثاء سے مانگے تھے۔

اہل خانہ کا کہنا ہے کہ تاوان نہ دینے کی صورت میں مغوی لیاقت شیخ کو قتل کرکے اس کی وڈیو اور تصویر سوشل میڈیا پر پوسٹ کی گئی۔

اہل خانہ کو خبر ملی تو قیامت برپا ہوگئی اور پوری فیملی غم سے نڈھال ہوگئی۔

kidnapping

Sindh Police

Kacha Robbers