Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

خیبرپختونخوا میں گورنر راج لگانے کی کوشش نہیں کر رہے، فیصل کریم کنڈی

صوبے کی گورننس زیادہ بہتر نہیں ہے، گورنر کے پی کے
شائع 07 مئ 2024 11:49am

نومنتخب گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے ان خبروں کی تردید کردی کہ کے پی کے میں گورنر راج لگنے والا ہے۔

مزارقائد پرحاضری کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں گورنر راج لگانے کی کوشش نہیں کر رہے، صوبے کی گورننس زیادہ بہتر نہیں ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ امن و امان کی صورتحال ٹھیک نہیں ہے، سیکیورٹی فورسز پر حملے ہورہے ہیں، کوشش ہوگی صوبے کا وکیل بنوں۔

ان کا کہنا تھا کہ کے پی کےعوام کا اسلام آباد میں مقدمہ لڑوں گا، عوام کو سہولیات کی فراہمی یقینی بنانا ترجیح ہوگی۔

karachi

KPK

faisal kareem kundi