Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

بد نیتی پر مبنی مہم، توہین عدالت کی کارروائی کیلئے چیف جسٹس کو ایک اور خط

جسٹس محسن اختر کیانی نے بھی چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کو خط لکھ دیا
اپ ڈیٹ 07 مئ 2024 12:34pm

سوشل میڈیا پر بد نیتی پر مبنی مہم پر توہین عدالت کارروائی کیلئے ایک اور خط سامنے آگیا۔ جسٹس بابرستار کے بعد جسٹس محسن اختر کیانی نے بھی چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کو توہین عدالت کارروائی کا خط لکھ دیا، جسٹس محسن اختر کیانی نے کہا کہ بدنیتی پر مبنی مہم پر توہین عدالت کی کاروائی شروع کی جائے۔

ذرائع کے مطابق جسٹس محسن اختر کیانی نے اپنے خط میں کہا ہے کہ بدنیتی پر مبنی مہم پر توہین عدالت کی کارروائی شروع کی جائے۔ جسٹس بابر ستار کے خط پر ہائیکورٹ پہلے ہی توہین عدالت شروع کرنے کا فیصلہ کرچکی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے جسٹس بابر ستار کے خط پر ڈائری نمبر لگا کر بینچ تشکیل دیکر کیس کو سماعت کے لیے مقرر کیا جائے گا۔

اس سے قبل اسلام آباد ہائیکورٹ نے جسٹس بابر ستار کیخلاف سوشل میڈیا مہم پر اعلامیہ بھی جاری کیا تھا اوران پر لگائے الزامات کی تردید کی گئی تھی۔