Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

کراچی : سپر ہائی وے پر ڈکیتی وارداتوں کیخلاف احتجاج، گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں

ملزمان فائرنگ کرنے سے بھی دریغ نہیں کرتے، تحفظ فراہم کیا جائے، مظاہرین
شائع 07 مئ 2024 11:33am
فوٹو۔۔۔۔ آج نیوز
فوٹو۔۔۔۔ آج نیوز

کراچی میں سپر ہائی وے ملیر لنک روڈ پر ڈکیتیوں کیخلاف علاقہ مکین اور ٹرانسپورٹرز سراپا احتجاج ہیں۔

احتجاج کے دوران سڑک کو ٹریفک کے لئے بند کیا گیا۔ جس سے گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں، جب کہ ٹریفک پولیس بھی سڑک سے غائب ہوگئی۔

مظاہرین کا کہنا ہے کہ آئے روز وارداتیں ہو رہی ہیں لیکن پولیس خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے۔

احتجاج کے شرکاء نے کہا کہ ملزمان فائرنگ کرنے سے بھی دریغ نہیں کرتے، ہماری جانیں اور مال محفوظ نہیں ہے، ہمیں تحفظ فراہم کیا جائے۔

karachi

protest

Karachi Street Crimes