نان بائی ایسوسی ایشن نے ہڑتال کا اعلان کردیا
سستی روٹی کے حساب سے آٹا فراہم کیا جائے، نان بائی ایسوسی ایشن
لاہور میں نان بائی ایسوسی ایشن نے کل سے ہڑتال پر جانے کا اعلان کیا ہے۔
نان بائی ایسوسی ایشن نے کہا ہے کہ ضلعی انتظامیہ کی طرف سے مطالبات پر خاموشی ہے، مطالبات تسلیم نہ ہوئے تو پنجاب بھر کے تندور بند کر دیں گے۔
ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ روٹی اور نان کی قیمت کا نیا نوٹی فکیشن جاری کیا جائے۔ نان کی قیمت کو اوپن کیا جائے۔
نان بائی ایسوسی ایشن نے مزید کہا کہ سستی روٹی کے حساب سے آٹا فراہم کیا جائے ، ایک ماہ انتظار کرلیا مزید نہیں کریں گے۔
wheat price
Pakistan Inflation
Flour Price
مقبول ترین
Comments are closed on this story.