Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

مرغی کی قیمت میں بڑی کمی، نیا ریٹ کیا ہے ؟

مرغی کے ریٹ نیچے آنے پر شہریوں نے مزید کمی کا مطالبہ کردیا
اپ ڈیٹ 07 مئ 2024 05:48pm
Big reduction in price of chicken meat, What is new rate? - Aaj News

لاہور میں مرغی کی قیمت میں ریکارڈ کمی دیکھنے میں آئی ہے، جہاں چکن 470 روپے فی کلو پر آگئی ہے۔

ایک طرف شہری قیمتوں میں کمی کو برقرار رکھنے پر زور دے رہے ہیں تو دوسری جانب دکاندار چوزے کی برآمد پر لگی پابندی کو خوش آئند قرار دے رہے ہیں۔

دوکاندار سیل بڑھنے پر خوش ہیں اور کہتے ہیں کہ چوزے کی برآمد پر پابندی سے مزید ریٹ کم ہوگا۔

خیال رہے کہ چکن کا ریٹ 700 روپے تھا جو اتار چڑھاؤ کے بعد آج 470 روپے فی کلو پر پہنچا ہے۔

economic crisis

lahore

chicken price

Pakistan Inflation