Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

کراچی میں دہشتگردی کا منصوبہ ناکام، بھارتی خفیہ ایجنسی کے 2 دہشتگرد گرفتار

ملزمان بیرون ملک سے بتائے گئے ٹارگٹ کی ریکی کرتے تھے
شائع 06 مئ 2024 11:24pm

کراچی میں پولیس نے شہر میں دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنادیا، بھارت خفیہ ایجنسی راء سے تعلق رکھنے والے 2 انتہائی خطرناک دہشتگرد گرفتار کر لئے گئے ۔

کراچی کے علاقے کورنگی میں پولیس2انتہائی خطرناک دہشتگرد گرفتار کرلیا، دہشتگردوں سے 2ہینڈ گرنیڈ، ایک 9 ایم ایم پستول اور گولیاں برآمد کر لیں ہیں۔

اورنگی ٹاون میں شہریوں کے تشدد سے ایک ڈاکو ہلاک ایک زخمی

پولیس کے مطابق گرفتار دہشتگردوں کی شناخت خاور حسین ولد عبدالغنی اور جابر ولد مشتاق کے نام سے ہوئی، ملزمان بیرون ملک سے بتائے گئے ٹارگٹ کی ریکی کرتے تھے۔

ایس ایس پی کورنگی کا کہنا ہے کہ ملزمان تمام تفصیلات اور تصاویریں بیرون ملک بھیجتے تھے جبکہ ملزمان کو مختلف بینک اکاؤنٹس کے ذریعے لاکھوں روپے بھی موصول ہوچکے ہیں، دہشتگردوں کا تعلق بھارت خفیہ ایجنسی راء سے ہے۔

terrorism

Sindh Police

terrorist attacks

Karachi Police