Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

حماس نے جنگ بندی کی تجاویز قبول کرلیں

اسماعیل ہنیہ نے حماس تحریک کی جانب سے منظوری دیدی
اپ ڈیٹ 06 مئ 2024 11:24pm

عرب خبر رساں ادارے ”الجزیرہ“ نے دعویٰ کیا ہے کہ حماس نے جنگ بندی کی تجاویز کرلی ہیں۔

رپورٹ کے مطابق حماس نے قطر اور مصری کی جانب سے جنگ بندی کی تجاویز کو قبول کرلیا ہے۔

حماس نے اس حوالے سے قطری اور مصری مصالحت کاروں کو آگاہ کردیا ہے۔

اسرائیل میں الجزیرہ پر پابندی عائد، دفاتر بند کرنے کا حکم

واضح رہے کہ اسرائیلی وزیر اعظم بنجامن نیتن یاہو نے تصدیق کی کہ ان کی حکومت حماس کے ساتھ جنگ بندی اور یرغمالیوں کی رہائی کے معاہدے پر پہنچنے کے لیے تیار ہے لیکن انہوں نے حماس پر الزام لگایا کہ اس نے ناقابل قبول مطالبات پیش کئے ہیں۔

حماس نے اپنی سرکاری ویب سائٹ پر شائع ہونے والے ایک بیان میں کہا کہ ’تحریک حماس کے سیاسی بیورو کے سربراہ اسماعیل ہنیہ نے قطر کے وزیر اعظم شیخ محمد بن عبدالرحمٰن الثانی اور مصری انٹیلی جنس کے وزیر عباس کامل کے ساتھ ٹیلی فون پر بات کی اور انہیں حماس کی جانب سے جنگ بندی کے معاہدے کے متعلق تجویز کی منظوری سے آگاہ کیا۔‘

حماس نے 4 صہیونی فوجی مار ڈالے، 10 لاکھ فلسطینیوں کو رفح سے نکلنے کا اسرائیلی انتباہ

ابتدائی طور پر یہ سامنے نہیں آیا کہ جنگ بندی کے معاہدے میں کیا تجاویز شامل ہیں۔

یہ اعلان اسرائیل کی جانب سے ملٹری آپریشن سے قبل فلسطینیوں کو غزہ کے جنوبی قصبے رفح کو خالی کرنے کی ہدایت کے بعد سامنے آیا ہے۔

صیہونی ریاست کا کہنا ہے کہ رفح، حماس کا آخری گڑھ ہے۔

دوسری جانب امریکا کا کہنا ہے کہ اسرائیل حماس کی جانب سے جنگ بندی کےلیے قبول تجویزکاجائزہ لےرہا ہے۔

امریکا کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ امریکا رفح میں اسرائیلی فوج کے زمینی حملے کی حمایت نہیں کرے گا۔

Ismail Haniyeh

Gaza Ceasefire

Hamas Deal