مسابقتی کمیشن نے پی ٹی سی ایل اور ٹیلی نار انضمام کی درخواست مؤخرکر دی
پی ٹی سی ایل اور ٹیلی نار انضمام کی درخواست مؤخر کر دی گئی۔ مسابقتی کمیشن نے انضمام کی درخواست پر تفصیلی جائزہ کے بعد فیصلہ کردیا.
مسابقتی کمیشن کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ ٹیلی کام مرجر صارفین کے انتخاب کے حق کو کم اور مارکیٹ میں مقابلے کی فضا کو متاثر کر سکتا ہے۔
سی سی پی کے مطابق پی ٹی سی ایل ٹیلی کام مارکیٹ میں پہلے سے ہی ایک اہم طاقت کے طور پر نمایاں ہے، موجودہ اوورلیپس کے تحت مرجر کی منظوری دی تو اس سے چوائس کم ہوگی۔
اعلامیہ میں یہ واضح کہا گیا ہے کہ مارکیٹ میں پہلے سے موبی لنک کی وارد ٹیلی کام کے حصول سے مارکیٹ پلئرز کی تعداد کم ہو گئی تھی ،اگر پی ٹی سی ایل اور ٹیلی نار کو مرج کیا گیا توچار میں سے ایک اور اہم پلیئر کا خاتمہ ہو جا ئیگا، مرجر کے نتیجے میں صارفین کے لئے قمیتوں میں اضافہ اور معیار اور چوائس میں کمی واقع ہوگی، سی سی پی اس مرجر کا فیز 2 میں مرجر سے متعلق دوبارہ جائزہ لے گا۔
Comments are closed on this story.