Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

خیبرپختونخوا حکومت کے وزرا کو اضافی دو لاکھ روپے دینے کی منظوری

خیبرپختونخوا کابینہ نے صوبائی وزرا ، مشیروں اور معاونین خصوصی کی مراعات اور الاؤنسز میں اضافہ کی منظوری دے دی۔
شائع 06 مئ 2024 09:09pm

پشاور میں صوبائی کابینہ کی وزرا پر نوازشات کی برسات کر دی گئی وزراء کے لیے مکان کے کرایہ کی مد میں 2 لاکھ روپے کی منظوری دیدی۔

صوبائی کابینہ کا پانچواں اجلاس پختونخوا ہاؤس اسلام آباد میں منعقد ہوا، جس میں فیصلہ کیاگیا کہ ایسے وزرا، مشیروں اور معاونین خصوصی جن کا تعلق پشاور سے نہیں اور وہ کرائے کے گھروں میں رہتے ہیں، انکو ماہانہ بنیادوں پر کرائے کی مد میں70 ہزار کی بجائے2 لاکھ روپے ادا کیے جائیں گے یوٹیلیٹی بلوں کی ادائیگی بھی اس دولاکھ روپے میں شامل ہوگی۔

مشیراطلاعات بیرسٹر ڈاکٹرسیف کے مطابق وزرا کے لیے یہ اضافہ گھروں کے کرایوں میں اضافہ کی وجہ سے کیاگیا ہے۔

مشیر اطلاعات کا مزید کہنا تھا کہ صوبائی کابینہ نے ضم اضلاع میں ڈپٹی کمشنرز کے لیے فنڈز کی منظوری بھی دے دی،ڈپٹی کمشنروں کو فراہم کیاجانا والا فنڈ خفیہ نہیں بلکہ بینک کے ذریعے فراہم کیاجائےگا جس کا آڈٹ بھی ہوگا۔ اس مد میں ضم اضلاع کے ڈپٹی کمشنروں کو 2021-24 ءکے لیے 1303ملین روپے مختص کیے گئے۔

KPK

Inflation

KPK CABINET