Aaj News

جمعہ, دسمبر 27, 2024  
24 Jumada Al-Akhirah 1446  

اسرائیل نے اپنے ہی 40 فیصد ڈرونز مار گرائے

امریکی فوجی اہلکار اسرائیلی دفاعی نظام کی خامیاں بیان کردیں
شائع 06 مئ 2024 06:17pm

امریکی میرین کور کے ایک اہلکار نے انکشاف کیا ہے کہ اسرائیل نے حفاظتی کارروائیوں کے دوران اپنے ہی ڈرونز کی ایک قابل ذکر تعداد کو مار گرایا ہے۔

میرین لیفٹیننٹ کرنل مائیکل پروڈن کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فوج (آئی ڈی ایف) نے اپنے 40 فیصد بنا پائلٹ والے فضائی نظام (UAS) کو تباہ کر دیا۔

پروڈن سروس کی کامبیٹ ڈیولپمنٹ اینڈ انٹیگریشن کمانڈ (CD&I) کے اندر ایئر کمبیٹ ایلیمنٹ ڈویژن کی میرین ایئر کمانڈ اور کنٹرول انٹیگریشن برانچ کے سربراہ ہیں۔

انہوں نے اس اعداد و شمار کی کوئی اضافی تفصیلات بشمول ٹائم فریم فراہم نہیں کیں۔ تاہم، انہوں نے کہا کہ یہ اعداد و شمار غزہ کی پٹی میں حماس کے خلاف موجودہ جنگ میں کارروائیوں سے حاصل ہوئے ہیں۔

گرائے جانے والے اسرائیلی ڈرونز کی اس تعداد کی ممکنہ وجوہات پر بات کرتے ہوئے، پروڈن نے کہا کہ ’جب اسرائیل غزہ میں مصروف ہو اور وہ اپنی فرنٹ لائن پر ہو، انہیں ایک چھوٹا UAS نظر آئے اور اگر اس کی شناخت نہ ہو تو وہ کیا کریں گے؟ وہ اسے فوری طور پر مار گرائیں گے‘۔

اسرائیل میں الجزیرہ پر پابندی عائد، دفاتر بند کرنے کا حکم

پروڈن نے کہا کہ یہ کارروائی کا پہلے سے طے شدہ طریقہ ہے کیونکہ ڈرون کا پتہ کب لگایا جا سکتا ہے اور کب یہ حملہ کر سکتا ہے؟ اس کے درمیان کا وقت عام طور پر ”سیکنڈ“ میں ماپا جاتا ہے۔

پروڈن نے واضح کیا کہ آئی ڈی ایف نے بھی اس سے قبل اپنے ڈرونز کے حادثاتی طور پر ناک آؤٹ ہونے کا اعتراف کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہچونکہ آئی ڈٰی ایف کے پاس دنیا کے جدید ترین مربوط فضائی دفاعی نظاموں میں سے ایک موجود ہے، لیکن یہ اسرائیل کی فوج کے لیے ایک مسئلہ ہے، اگر یہ اسرائیل کیلئے مسئلہ ہے تو یہ ممکنہ طور پر دنیا بھر کی دیگر افواج کے لیے ایک مسئلہ ہو گا۔

بھارتی فضائیہ پر بڑا حملہ، تباہی اور ہلاکتوں کی اطلاعات

اسرائیل کے موجودہ دفاعی نظام میں ایرو 3، ایک ایکزو اٹموسفیرک ہائپرسونک اینٹی بیلسٹک میزائل، اینڈواٹموسفیرک اینٹی بیلسٹک میزائل اور ایرو 2 اسرائیل کی ایرو اسپیس انڈسٹریز کی طرف سے بنائے گئے ہیں۔

اس کے علاوہ ڈیوڈز سلنگ اور آئرن ڈوم بھی ہیں، جو رافیل نے بنایا تھا۔

اس سسٹم میں لیزر ایئر ڈیفنس سسٹم، آئرن بیم، دفاع کی ایک اور لائن کے طور پر شامل ہو جائے گا۔

رافیل لانچر کے ڈویلپر کے طور پر ایک اہم کردار ادا کرتا ہے، جبکہ ایلبٹ خود لیزر کا فراہم کنندہ ہے۔ تقریباً 100 کلو واٹ کی طاقت کے ساتھ لیزر بیم کی مدد سے یہ نظام راکٹوں اور مختلف ڈرونز کو روکنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔

تاہم، اگر پتہ لگانے کا نظام بہتر نہ ہو تو یہ نظام اپنے ہی ڈرون کو بھی گرا سکتا ہے۔

Israeli Drones

Israeli Air Defence System