Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

امریکی سفیر عمران خان کو رہائی دلوا پائیں گے؟ عمر ایوب نے بتا دیا

پی ٹی آئی وفد کی امریکی سفیر سے ملاقات
اپ ڈیٹ 06 مئ 2024 04:41pm

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے جنرل سیکریٹری اور قومی اسمبلی میں قائد حزبِ اختلاف عمر ایوب کا کہنا ہے کہ امریکی سفیر کسی کو پاکستان کے اندر رہائی نہیں دلوا سکتے۔

پیر کو پی ٹی آئی کے وفد نے پاکستان میں تعینات امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم سے اپوزیشن لیڈر کے چیمبر میں ملاقات کی، ملاقات میں چئیرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی خان، اسد قیصر اور سیکریٹری اطلاعات رؤف حسن بھی موجود تھے۔

ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمر ایوب نے بتایا کہ آج امریکی سفیر سے ملاقات ہوئی ہے، جس میں پارٹی کے دیگر رہنما بھی موجود تھے، امریکی سفیر سے آئین و قانون کی بالادستی پر بات ہوئی۔

عمر ایوب نے کہا کہ امریکی سفیر سے ملاقات اچھی رہی، ہمیں وزارت خارجہ نے کہا کہ امریکی سفیر ملنا چاہتے ہیں، وزارت خارجہ کے کہنے پر امریکی سفیر سے ملاقات کی۔

انہوں نے کہا کہ ملاقات میں ملٹری بیسز کے حوالے سے کوئی بات نہیں ہوئی۔

صحافی نے عمر ایوب سے سوال کیا کہ امریکی سفیر سے آپ کے تحفظات اور بانی پی ٹی آئی سے متعلق کوئی بات ہوئی؟ جس پر انہوں نے جواب دیا کہ امریکی سفیر کسی کو پاکستان کے اندر رہائی نہیں دلوا سکتے، ہم اپنے تحفظات کسی غیرملکی سفیر کے سامنے نہیں رکھیں گے، ہم محب وطن لوگ ہیں۔

عمر ایوب نے کہا کہ قانون کی بالادستی کا فائدہ ملکی ترقی کی صورت میں آتا ہے، موجودہ ماحول میں ملک میں ترقی نہیں ہوسکتی۔

پرویز الہٰی کی جیل سے گھر کیلئے راہ ہموار، 15روز میں ہاؤس اریسٹ کرنے کا عدالتی حکم

انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کا مخصوص نشستوں پر فیصلہ خوش آئند ہے، جس سے وزیراعظم، اسپیکر، ڈپٹی اسپیکر اور صدر کا انتخاب تنازع میں پڑگیا ہے.

انہوں نے کہا کہ مخصوص نشستوں پر آنے والی خواتین اور اقلیت حکومت کی نہیں، ان عہدوں پردوبارہ انتخابات کروانے پڑیں گے۔

فیصل کریم کنڈی کی پیپلزپارٹی کے وفاقی کابینہ کا حصہ بننے کی خبروں کی تردید

قائد حزب اختلاف نے کہا کہ ملک میں افراتفری ہے، کاروبار ٹھپ ہوچکا ہے، گندم کا ایک ارب ڈالر کا اسکینڈل سامنے آچکا ہے۔

عمر ایوب نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی اور دیگر رہنماؤں کے خلاف کیسز بوگس ہیں۔

عمر ایوب کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی نے پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی چئیرمین شپ کا فیصلہ سیاسی کمیٹی کو سپرد کیا ہے، تاہم، فائنل فیصلہ بانی چیئرمین ہی کریں گے۔

umar ayub

Donald Bloom

Pakistan Tehreek Insaf (PTI)