Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

مائی ری کی وجہ سے میرے دوستوں نے مجھ سے بات بند کر دی تھی، عینا آصف کا انکشاف

ڈرامے کے بعد فین فولوئنگ عروج پر پہنچ گئی
شائع 06 مئ 2024 04:04pm

اداکارہ عینا آصف کا کہنا ہے کہ ان کی میگا ہٹ سیریل“مای ری“ کی زبردست کامیابی نے ان کے دوستوں کے ساتھ ان کے تعلقات کو متاثر کیا، جنہوں نے ان سے بات کرنا بند کر دیا تھا۔

حال ہی میں محب مرزا کے ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے عینا آصف نے اپنے اور اپنے ساتھی اداکار ثمر جعفری کے ڈراما سیریل ”مای ری“ پر زبردست ردعمل کے بارے میں بات کی۔

ان کا کہنا تھا کہ میری فین فالوئنگ مای ری کے بعد عروج پر پہنچ گئی، کیونکہ ظاہر ہے کہ اس میں میرا ایک بہت نمایاں کردار تھا اور پوری کہانی میرے اور ایک شخص کے گرد گھومتی تھی۔

آئینہ نے مزید کہا کہ جب یہ سب تھا، تو یہ بہت حقیقی محسوس ہوا، کیونکہ مجھے اتنا پیار ملنے کی توقع نہیں تھی۔ لوگوں نے بہت عزت دی ہے

انہوں نے ہنستے ہوئے بتایا کہ، میرے دوست شام 7 بجے مجھ سے بات کرنا بند کر دیتے تھے، کیونکہ وہ میرا ڈرامہ دیکھنا چاہتے تھے۔

ہمارے معاشرے میں رائج کم عمری کی شادیوں کے تصور کے بارے میں بنائی گئی، 2023 کی سب سے بڑی بلاک بسٹر ڈرامہ سیریل میں سے ایک ، ’مای ری‘ میں ایک اسٹار کاسٹ شامل تھی ، جس کے مرکزی کردار چائلڈ اداکار عینا آصف اور ثمر جعفری نے کی تھی۔

اس ڈرامہ میں عینا آصف نے عینی کا مرکزی کردار نبھایا تھا۔

entertainment

lifestyle

Pakistani celebrity

show bizz