Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

اگر بہت سے لوگوں کو بالی ووڈ سے پیشکش ہوتو وہ مر جائیں، ابرارالحق کا پلٹ کر جواب

مجھے بھارت سے کئی آفرز ہوئیں مگر میں نے انکار کردیا
اپ ڈیٹ 06 مئ 2024 04:25pm

ابرار الحق کو موسیقی کا بھنگڑا بادشاہ کہا جاتا ہے۔ ہر دیسی شادی میں ان کے گانے بجائے جاتے ہیں اور سستی کاپیاں بار بار بنائی جا رہی ہیں۔

وہ اپنی بھنگڑا موسیقی، سیاست میں اپنے کیریئر کے ساتھ ساتھ سہارا لائف ٹرسٹ کے ذریعہ اپنی رفاہی کوششوں کے لئے جانے جاتے ہیں۔

وہ اپنے سیاسی کیریئر سے وقفہ لے رہے ہیں اور وہ حال ہی میں ایک فنکار کے طور پر زیادہ فعال ہوئے ہیں۔

”بھنگڑا“ فیم گلوکار ابرارالحق نےگزشتہ دنوں ایک انتڑویو میں انکشاف کیا ہے کہ انہیں بالی ووڈ سپراسٹار کترینہ کیف کے ساتھ فلم کی آفرہوئی، جسے انہوں نے ریجیکٹ کر دیا۔

مشی خان ابرارالحق کے اس انکشاف سے زیادہ خوش نہیں تھیں اور انہوں نے کترینہ کیف کے ساتھ فلم سے انکار کے حوالے سے ابرار کی بات پر کچھ تبصرے کیے تھے۔

مشی نے ابرارالحق کے اس بیان کو جھوٹا کہا اور اسے سال کا سب سے بڑا لطیفہ کہہ ڈالا۔

اب ابرار الحق پلٹ کر مشی خان پر جوابی حملہ کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہاں انہیں بالی ووڈ سےایک فلم کی پیشکش ہوئی تھی۔ لیکن انہوں نے انکار کر دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ انہیں گزشتہ برسوں کے دوران بھارت سے کنسرٹ کے لیے سیکڑوں آفرز بھی موصول ہوئی ہیں، لیکن انہوں نے اس پر رضامندی ظاہر نہیں کی۔

ابرار الحق نے کہا کہ ان کے اپنے اصول ہیں اور وہ ان پر سمجھوتہ نہیں کرتے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اگر بہت سے لوگوں کو بالی ووڈ سے پیشکش ملے تو وہ شاید مر جائیں گے۔ لیکن یہ ان کے لئے کوئی بڑی کامیابی نہیں ہے۔ وہ اپنی انسان دوستی کو اپنا کارنامہ سمجھتے ہیں اور زندگی کو بہتر بنانا ان کا مقصد ہے۔

۔

entertainment

lifestyle

Pakistani celebrity

abrar.ul. haq