Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

شرجیل میمن کی نگراں حکومت پر کڑی تنقید: ’انہیں عوام کا احساس نہیں کیا تھا‘

پی ٹی آئی نے جس ادارے کیخلاف پروپیگنڈا کیا، اب اسی سے مذاکرات چاہتے ہیں، سینئر صوبائی وزیر
شائع 06 مئ 2024 03:03pm
فوٹو۔۔۔ اسکرین گریب
فوٹو۔۔۔ اسکرین گریب

سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے نگراں حکومت کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نگراں حکومت کو عوام کا احساس نہیں تھا جبکہ ترقیاتی کام بھی نہیں ہوئے۔

کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شیرجیل میمن نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کو آئینی طریقے سے ہٹایا گیا، اپنی خواہشات پر آئین کی خلاف ورزی نہیں کرسکتے، جس ادارے کے خلاف پروپیگنڈا کیا، اب اسی سے مذاکرات کرنا چاہتے ہیں۔

انھوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے نو مئی کا اندوہناک واقعہ کرایا، یہ وہی ہیں جنہوں نے جناح ہاؤس میں آگ لگائی، شہداء کے مجسموں کی بے حرمتی کرنے والے اپنے گناہ معاف کرانا چاہتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ سنی اتحاد کونسل نے کوئی فہرست جمع نہیں کروائی، ملک آئین پاکستان پر ہی چلتا ہے، کسی کی خواہشات پر ملک نہیں چل سکتا۔

Sharjeel Inam Memon

IMRAN KHAN Adiyala Jail

Pakistan Tehreek Insaf (PTI)