Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

لاہور میں مبینہ پولیس مقابلہ، دو ملزم اپنے ہی ساتھی کی فائرنگ سے زخمی

اسنیپ چیکنگ کیلئے نشتر کالونی میں ناکہ لگایا گیا تھا، رکنے کا اشارہ ہونے پر ملزمان نے فائر کھول دیا
شائع 06 مئ 2024 02:16pm

لاہور کے علاقے نشتر کالونی میں مبینہ پولیس مقابلے کے دوران دو ملزم زخمی ہوگئے۔ ان کا ساتھی فرار ہوگیا۔

تین موٹر سائیکل سواروں کو چیکنگ کے لیے روکنے کی کوشش کی گئی تو انہوں نے پولیس پر فائرنگ کردی۔ فائرنگ کے تبادلے کے دوران مائیکل اور شبیر اپنے ہی ساتھی کی فائرنگ سے زخمی ہوگئے۔ پولیس نے زخمی ملزموں کو حراست میں لے کر اسلحہ، سیل فون اور نقدی برآمد کرلی۔

پولیس نے نشتر کالونی میں اسنیپ چیکنگ کے لیے ناکہ لگا رکھا تھا۔ جب ملزمان کو رکنے کا اشارا کیا گیا تو اُنہوں نے بھاگنے کی کوشش کی اور پولیس پر فائر کھول دیا۔ ملزمان کی فائرنگ کے جواب میں پولیس نے بھی فائرنگ کی جس کے دوران ایک ملزم نے بھاگتے ہوئے فائرنگ کی تو اس کے اپنے دو ساتھی زد میں آگئے۔

lahore

NASHTAR COLONY

ALLEGED ENCOUNTER

TWO CULPRITS WOUNDED