Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

پی ٹی آئی کا شیر افضل مروت کی جگہ وقاص اکرم کو چیئرمین پی اے سی بنانے کا فیصلہ

اس سے قبل بانی پی ٹی آئی نے سنی اتحاد کونسل کے سربراہ حامد رضا کو بھی اسی عہدے کیلیے نامزد کیا تھا
شائع 06 مئ 2024 02:15pm

پی ٹی آئی نے شیر افضل مروت کی جگہ شیخ وقاص اکرم کوچیئرمین چیئرمین پبلک اکاونٹس کمیٹی (پی اے سی) بنانےکا فیصلہ کرلیا۔

واضح رہے کہ چند روز قبل چئیرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی خان کہا تھا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے پی اے سی کی سربراہی کیلئے شیر افضل مروت کا نام فائنل کیا ہے۔

بعدازاں پارٹی میں شیر افضل پر شدید اعتراضات کے بعد گزشتہ ماہ میں پی ٹی آئی کے بانی عمران خان نے سنی اتحاد کونسل کے سربراہ حامد رضا کو چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نامزد کیا تھا۔

Sher Afzal Marwat

Pakistan Tehreek Insaf (PTI)