Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

حماس نے 4 صہیونی فوجی مار ڈالے، 10 لاکھ فلسطینیوں کو رفح سے نکلنے کا اسرائیلی انتباہ

اسرائیلی فوج نے نئی ہلاکتوں کے بعد غزہ کو امداد کی فراہمی میں معاون راہداری شیلوم کراسنگ بند کردی
اپ ڈیٹ 06 مئ 2024 02:12pm

حماس کے ایک راکٹ حملے میں چار اسرائیلی فوجی ہلاک ہوگئے۔ یہ ہلاکتیں کرم شیلوم کراسنگ پر ہوئیں جو غزہ کو امداد پہنچانے کے لیے استعمال ہوتی ہے۔

رات کو کیے جانے والے اس حملے کے بعد اسرائیلی فوج نے غزہ تک امداد کی رسائی کا یہ اہم راستہ بند کردیا۔ غزہ کے شہر رفح میں اسرائیل فوج کی نئی کارروائیوں میں مزید 12 افراد شہید ہوگئے۔

غزہ میں جنگ بندی اور اسرائیلی یرغمالیوں کو چھوڑنے کے حوالے سے بات چیت ایک بار پھر تعطل کا شکار ہوگئی ہے۔ اس تعطل کے نتیجے میں رفح میں اسرائیلی فوجی کارروائی کا خطرہ بڑھ گیا ہے۔

اسرائیلی فوج نے رفح میں پناہ لینے والے 10 لاکھ سے زائد فلسطینیوں سے کہا ہے کہ وہ کسی بھی فوجی آپریشن کے دوران ہلاکت سے بچنے کے لیے کہیں اور منتقل ہوجائیں۔

اسرائیلی فوج نے ایک بیان میں بتایا کہ حماس نے جنوبی غزہ میں شیلوم کراسنگ سے ساڑھے تین کلومیٹر دور 10 پروجیکٹائل (میزائل) داغے۔ حماس نے اس واقعے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے بتایا ہے کہ قریب ہی واقع اسرائیلی فوجی اڈا اُس کا نشانہ تھا۔

جنگ بندی سے متعلق مذاکرات میں تعطل دور کرنے کے لیے حماس کا وفد اپنی قیادت سے مشاورت کی خاطر قطر جائے گا۔ اس وقت بات چیت مصر کے دارالحکومت قاہرہ میں ہو رہی ہے۔ فریقین اپنی اپنی شرائط کے حوالے سے ذرا سی بھی لچک دکھانے کے لیے تیار نہیں۔

THREE ISRAELI SOLDIERS KILLED

KEREM SHALOM CROSSING

RAFAH EVACUATION