Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

مخصوص نشستوں کا کیس: عدالتی فیصلے کے بعد حکومت دوتہائی اکثریت سے محروم ہوگئی، بیرسٹر گوہر

سپریم کورٹ کے فیصلے کا مذاکرات سے کوئی تعلق نہیں، ہمارے کسی کے ساتھ کوئی مذاکرات نہیں ہو رہے، چیئرمین پی ٹی آئی
شائع 06 مئ 2024 01:34pm

چیئرمین تحریک اںصاف بیرسٹر گوہر نے سپریم کورٹ کی جانب سے مخصوص نشستیں سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ دیگرجماعتوں کو دی جانےوالی مخصوص نشستیں سنی اتحادکونسل کا حق تھا، ہماری اٹھہتر مخصوص نشستیں دیگر جماعتوں کو دی گئیں۔

بیرسٹر گوہر نے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو میں کہا آئین کےمطابق کسی جماعت کو اس کی جیتی گئی سیٹوں سے زیادہ مخصوص نشستیں نہیں مل سکتیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ سپریم کورٹ کا فیصلہ ہمارے موقف کی تائید ہے، الیکشن کمیشن کا آرڈر غیر آئینی تھا،حکومت دوتہائی اکثریت سے محروم ہوگئی۔

بیرسٹرگوہر نے مزید کہا کہ اس فیصلے کا مذاکرات سے کوئی تعلق نہیں، ہمارے کسی کے ساتھ کوئی مذاکرات نہیں ہو رہے، جب کسی سےمذاکرات ہوں گے تو ضرور بتائیں گے، کسی بھی جج کو ایکسٹینشن نہیں ملنی چاہیے۔