Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

عمان میں دلہے کو دلہن والا دوپٹہ کیوں اڑایا جاتا ہے؟

عمان میں شادی کی وہ رسومات جو پاکستان میں بھی اپنائی جاتی ہیں
شائع 06 مئ 2024 01:25pm
ٹصویر بذریعہ: فیس بک/ ویڈیو اسکرین شاٹس/ عمان کی شادی تقریب میں دلہے کو نوٹوں کا ہار اور سبز تنگ کا دوپٹہ پہنایا گیا ہے
ٹصویر بذریعہ: فیس بک/ ویڈیو اسکرین شاٹس/ عمان کی شادی تقریب میں دلہے کو نوٹوں کا ہار اور سبز تنگ کا دوپٹہ پہنایا گیا ہے

شادی بیاہ کی تقریبات میں کچھ رسومات ایسی ہوتی ہیں جو کہ سب کی توجہ بخوبی حاصل کر لیتی ہیں، عمان میں بھی شادی بیاہ کی تقریبات میں کچھ رسومات ایسی ہیں جن میں پاکستان کی جھلک دکھائی دیتی ہے۔

حال ہی میں سوشل میڈیا پر عمانی دلہے کی ایک ویڈیو وائرل ہے، جس میں دلہے میاں کو سبز رنگ کا دوپٹہ اوڑھے دیکھا گیا تھا۔

سوشل میڈیا پر وائرل اس ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ دلہے میاں سفید رنگ کے قومی لباس میں موجود ہیں جبکہ ان کے سر پر روایتی عربی رومال بھی موجود ہے۔

تاہم اس سب میں مماثلت رکھتی چیزیں تھیں، مہندی، دوپٹہ اور نوٹوں کا ہار، یہ چیزیں پاکستان میں بھی شادیوں میں دیکھی گئی ہیں۔

اس ویڈیو میں دلہے میاں کے سفید لباس پر مہندی موجود ہے، جبکہ تقریب میں موجود افراد کی جانب سے دلہے میاں کے چہرے پر بھی مہندی لگائی تھی، جس کے نشانات چہرے پر موجود ہیں۔

دوسری جانب ویڈیو میں آگے چل کر یہ بھی دیکھا گیا ہے دلہے کے دوستوں کو بھی مہندی لگائی گئی ہے، ممکنہ طور پر دوستوں کو بھی مقامی روایت کے تحت مہندی لگائی جاتی ہو۔

آگے چل کر ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ دوپہر کو مہندی کی رسم کے بعد شام کے وقت دلہے کو دوبارہ تیار کیا جاتا ہے اور چہرے کو چھپا کر جس طرح پاکستان میں سہرا لگایا جاتا ہے، اسی طرح عمان میں سبز رنگ کا چمکیلا دوپٹہ دلہے کے چہرے پر لگایا گیا ہے، جو کہ دلہن کے دوپٹے سے مماثلت رکھتا ہے۔

جبکہ گھر کی خواتین دلہے کو بڑے ہی پُر جوش انداز میں مہندی لگاتی دکھائی دے رہی ہیں۔ ساتھ ہی ساتھ پاکستان میں جس طرح دلہے کو نوٹوں کا ہار پہنایا جاتا ہے، اسی طرح عمان میں بھی دلہے کو ہار پہنایا گیا۔

سوشل میڈیا پر صارفین کی جانب سے ان رسومات کو پاکستان اور بھارت سے ملتی جلتی رسومات قرار دیا ہے، جبکہ انہیں دلچسپی کا باعث بھی تصور کیا جا رہا ہے۔

social media

Wedding

Oman

Groom

Bride

Rituals