Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

زوہاب خان اور وانیا ندیم شادی کے بندھن میں بندھ گئے

نکاح کی تقریب میں قریبی لوگوں نے شرکت کی
اپ ڈیٹ 06 مئ 2024 04:05pm

نوجوان اداکارو ماڈل زوہاب خان اپنی خوبصورت منگیتر ٹک ٹاکرو ادا کارہ وانیا ندیم کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھ گئے۔

گزشتہ روز 5 مئی کو کراچی میں زوہاب خان اور وانیہ ندیم کے نکاح کی پُروقار تقریب منعقد ہوئی جس میں اس نوجوان اداکار جوڑی کے اہلخانہ، قریبی رشتہ داروں اور دوستوں نے شرکت کی۔

چند روز قبل زوباب خان نے ایک پوڈ کاسٹ میں اپنی شادی کا عندیہ دیا تھا۔ زوہاب خان اور وانیہ ندیم کے نکاح کی ویڈیوز انسٹاگرام پیجز پر گردش کر رہی ہیں۔

نکاح کی تقریب میں زوہاب خاں نے سفید کرتا پاجامہ زیب تن کیا تھا ، جو ان پر بہت جچ رہا تھا۔ جبکہ وانیہ ندیم بھی سفید لہنگے میں انتہائی حسین اور دلکش لگ رہی تھیں۔

نکاح کی تصاویر وائرل ہوتے ہی صارفین انہیں مارکباد کے پیغامات دینے لگے اور اپنی نیک خواشات ان تک پہنچائیں۔

entertainment

lifestyle

Pakistani celebrity

show bizz