Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

سابق ملازم کمپنی کے باہر ڈھول باجے لے آیا، ویڈیو

اپنے سابق باس سے تنگ آ کر نوجوان نے بدلہ لے لیا
شائع 06 مئ 2024 12:27pm
تصاویر بذریعہ: سوشل میڈیا/ اسکرین شاٹس
تصاویر بذریعہ: سوشل میڈیا/ اسکرین شاٹس

سوشل میڈیا پر دلچسپ اور حیرت انگیز معلومات تو بہت ہیں تاہم کچھ ایسی ہوتی ہیں جو کہ سب توجہ خوب سمیٹ لیتی ہیں۔

بھارتی سوشل میڈیا پر ایک نوجوان کی ویڈیو وائرل ہے جس میں نوجوان نے استعفیٰ دیتے ہی کمپنی کے باہر ڈھول باجے لے آیا۔

بھارتی شہر پونے سے تعلق رکھنے والے انکت مقامی سیلز کی کمپنی میں سیلز ایسوسی ایٹ کے طور پر کام کر رہے تھے تاہم اپنے آخری دن کو کچھ اس طرح منایا ہے کہ کارپوریٹ کی دنیا میں اسے دلچسپی کی نگاہ سے دیکھا جا رہا ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ استعفیٰ دیتے ہی انکت نے پہلے تو ڈھول باجے والوں کو بلوایا اور پھر آفس کے گیٹ پر ڈھول کی تاپ پر رقص میں مگن ہو گیا۔

صارف کی جانب سے ویڈیو اپلوڈ کی گئی تھی، جس میں بتانا تھا کہ انکت اور میں ایک ہی شہر کے ہیں تاہم وہ سیلز ایگزیکٹو کے طور پر کام کر رہا تھا، اسی دوران اسے شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا تھا۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ انکت خود اس بات اعتراف کر رہے ہیں کہ جس طرح کام کرنے کا ماحول تھا وہ خطرناک تھا۔ جبکہ میں 3 سال سے کام کر رہا ہوں اور میری تنخواہ موم پھلی کے مافی بڑھائی جا رہی تھی۔

انکت کا مزید کہنا تھا کہ ان کا سابق باس ان کی عزت نہیں کرتا تھا، میں ایک مڈل کلاس فیملی سے ہوں۔ یہی وجہ تھی کہ انکت شدید پریشانی میں مبتلا تھا۔

جس کے بعد دوستوں کے ساتھ مل کر پہلے تو انکت نے سابق باس کے آفس کے باہر نکلنے کا انتظار کیا اور پھر سابق باس کے باہر آتے ہی ڈھول بجانا شروع کر دیے، جس پر سابق باس بھی حیران رہی گیا۔

سوشل میڈیا پر کارپوریٹ دنیا سے تعلق رکھنے والےافراد اس ویڈیو کو بخوبی سمجھ پا رہے ہیں جبکہ اس ورک انوائرمنٹ کو خطرناک اور ذہنی سکون کے لیے بھی مضر صحت قرار دے دیا ہے۔

india

Company

Dance

Ex Employee

sales executive